وزارت اطلاعات ونشریات
ایم آئی بی نے ’ویوز 2027 کریئیٹ ان انڈیا چیلنج سیزن 2‘ کے تحت انڈسٹری کی قیادت میں چیلنجز کے لیے تجاویز طلب کر لیں
شفاف اور میرٹ پر مبنی انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے، ’کریئیٹ ان انڈیا چیلنج سیزن 2‘ کی تجاویز جمع کرانے کے لیے یونیفائڈ پورٹل کا آغاز
نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں، مہارتوں اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے 50 سے زیادہ چیلنجز
منتخب کردہ چیلنجز 1 کروڑ روپے تک کی ون ٹائم گرانٹ کے اہل ہو سکتے ہیں
प्रविष्टि तिथि:
13 JUL 2026 5:52PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے’ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ‘ (ڈبلیو اے وی ای ایس-ویوز) کے تحت ایک فلیگ شپ اقدام، ’کریئیٹ ان انڈیا چیلنج‘(سی آئی سی)-سیزن 2 کے تحت انڈسٹری کی قیادت میں چیلنجز کے تصور، ڈیزائننگ اور ان پر عمل درآمد کے لیے میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں کام کرنے والی مختلف انڈسٹری ایسوسی ایشنوں، تنظیموں اور اداروں سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ سی آئی سی-سیزن 2 کے لیے، ایک شفاف اور میرٹ پر مبنی طریقۂ کار کے ذریعے تجاویز جمع کرانے اور چیلنجز اور ان سے متعلقہ عمل درآمد کرنے والے اداروں کے انتخاب کے لیے ایک متحدہ پورٹل (یونیفائڈ پورٹل) بنایا گیا ہے۔
سی آئی سی-سیزن 2 کا مقصد انڈسٹری کی قیادت میں، حکومت کے تعاون سے، نوجوانوں پر مرکوز ایسے چیلنجز کا انعقاد کرنا ہے جو تخلیقی صلاحیتوں کی شناخت اور ان کی نشوونما کریں، اپ اسکلنگ (مہارتوں کو نکھارنے)، صلاحیت سازی، رہنمائی (مینٹرنگ) اور تربیت کو فروغ دیں، اختراع کی حوصلہ افزائی کریں اور آرٹیشل انٹیلیجنس(اے آئی) ،اے وی جی سی-ایکس آر ، ڈیجیٹل میڈیا سمیت میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کے شعبوں اور ٹیکنالوجی پر مبنی دیگر تخلیقی شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع پیدا کریں۔ ان چیلنجز کا اختتام ’ویوز 2027‘کے دوران ’کریٹو اسفیئر‘میں جیتنے والوں اور ان کے بہترین نتائج کی نمائش کی صورت میں ہوگا۔
میڈیا اور انٹرٹینمنٹ(ای اینڈ ایم) کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اداروں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ آن لائن پورٹل: - https://wavesbazaar.com/create-india-challenge/season2/ifp, کے ذریعے مقررہ وقت کے اندر، یعنی زیادہ سے زیادہ 31 جولائی 2026 تک اپنی تجاویز جمع کرائیں۔ یہ چیلنج تجاویز میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے مختلف شعبوں میں سے کسی سے بھی ہو سکتی ہیں، جن میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا، اینیمیشن، وی ایف ایکس ، آن لائن سوشل گیمنگ، ای اسپورٹس، کامکس،وی آر/ اے آر/ ایکس آر، فلمیں، براڈکاسٹنگ، میوزک اور ڈانس اور میڈیا و انٹرٹینمنٹ سیکٹر کے دیگر ابھرتے ہوئے شعبے شام ل ہیں۔ ابھی اپلائی کرنے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کریں:

سیزن 2 کے لیے، ’کریئیٹ ان انڈیا چیلنج‘ (سی آئی سی) کے بینر تلے انڈسٹری کی قیادت میں 50 سے زیادہ چیلنجز کا تصور کیا گیا ہے، جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا اور اے وی جی سی- ایکس آر سیکٹر جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ منتخب کردہ چیلنجز کے کامیاب نفاذ میں تعاون کے لیے، وزارت فی چیلنج ایک کروڑ روپے تک کی یکمشت گرانٹ (او ٹی جی) فراہم کر سکتی ہے، جو کہ تجویز کے فوکسڈ اپروچ (مرکوز نقطۂ نظر)، نتائج پر مبنی ہونے، مہارتوں کو نکھارنے (اپ اسکلنگ) کے اقدامات، نچلی سطح تک رسائی (گراس روٹ آؤٹ ریچ) اور مختلف تکنیکی و مالیاتی تشخیصی معیارات اور آئی ایف پی دستاویز میں بتائی گئی شرائط و ضوابط کے تابع ہوگی۔

’کریئیٹ ان انڈیا چیلنج‘ (سی آئی سی) کے بارے میں
’کریئیٹ ان انڈیا چیلنج‘ (سی آئی سی) ’ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ‘(ویوز ) کے تحت ایک فلیگ شپ اقدام ہے، جس کا مقصد میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں تخلیق کاروں (کریئیٹرز) کی شناخت کرنا، ان کی نشوونما کرنا، انہیں نئی مہارتیں سکھانا (اپ اسکلنگ) اور ان کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہے۔ سی آئی سی-سیزن 1 کے دوران انڈسٹری کی قیادت میں 33 چیلنجز کے کامیاب نفاذ کے بعد، سی آئی سی–سیزن 2 نوجوانوں پر مرکوز چیلنجز، انڈسٹری پارٹنرشپس، نچلی سطح تک رسائی (گراس روٹ آؤٹ ریچ)، منظم رہنمائی (مینٹرنگ) و اپ اسکلنگ اور نتائج پر مبنی چیلنجز پر مرکوز ہے تاکہ بھارت کے تخلیقی ایکو سسٹم کو مزید مضبوط کیا جا سکے اور معزز وزیر اعظم کے ’’کریئیٹ ان انڈیا، کریئیٹ فار دی ورلڈ‘‘ کے وژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔
***
ش ح۔م م ۔ ع د
U-No. 9893
(रिलीज़ आईडी: 2284225)
आगंतुक पटल : 12