وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے جی ایس ٹی اپیلیٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ بڑھا کر31؍جولائی 2026کردی

प्रविष्टि तिथि: 30 JUN 2026 11:55AM by PIB Delhi

حکومت نے اشیا و خدمات ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل (جی ایس ٹی اے ٹی) میں جی ایس ٹی قانون کی دفعہ 112(1) کو دفعہ 112(3) کے ساتھ پڑھتے ہوئے اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 31 جولائی 2026 تک بڑھا دی ہے۔

اس سے قبل حکومت نے 17 ستمبر 2025 کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے 30 جون 2026 کو جی ایس ٹی اے ٹی میں اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی تھی۔

حکومت نے مختلف متعلقہ فریقوں کی حالیہ نمائندگیوں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے، جن میں بتایا گیا تھا کہ جی ایس ٹی اے ٹی پورٹل پر آخری وقت میں بڑی تعداد میں اپیلیں دائر کیے جانے کے باعث تکنیکی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اگرچہ اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ کا اعلان ستمبر 2025 ہی میں پیشگی کر دیا گیا تھا، تاہم یہ قابل ذکر ہے کہ صرف گزشتہ 15 دنوں کے دوران 30 ہزار اپیلیں دائر کی گئیں، جبکہ بعض دنوں میں یومیہ دائر ہونے والی اپیلوں کی تعداد بڑھ کر 5,500 تک پہنچ گئی۔

ٹیکس دہندگان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی اپیلیں مقررہ وقت سے پہلے دائر کریں اور آخری تاریخ تک انتظار کرنے سے گریز کریں۔

***

ش ح۔م ع ن ۔ رض

U-9333


(रिलीज़ आईडी: 2279299) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali-TR , Bengali , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam