وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

خواتین کا ایف آئی ایچ نیشنز کپ جیتنے پر وزیراعظم نے بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2026 5:13PM by PIB Delhi

  وزیراعظم جناب  نریندر مودی نے ایف آئی ایچ ویمنز نیشنز کپ جیتنے پر بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا۔

جناب نریندر مودی نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ کامیابی مزید نوجوانوں کو ہاکی کھیلنے کی ترغیب دے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں جناب نریندر مودی نے کہا:

"بھارتی ہاکی کھلاڑی فخر اور خوشی کا باعث بنے ہیں۔"

"ایف آئی ایچ ویمنز نیشنز کپ کی فاتح بننے پر خواتین ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کے لیے نیک تمنائیں۔"

"میری خواہش ہے کہ یہ کامیابی بہت سے دیگر نوجوانوں کو ہاکی کے میدان میں آنے کی ترغیب دے۔"

@TheHockeyIndia”

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 9005 )


(रिलीज़ आईडी: 2276341) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Gujarati , Odia , Tamil , Malayalam