وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کے ساتھ پہاڑ پور گاؤں میں سنتھالی جاہیرا اور ہو جاہیرا پر خراج عقیدت پیش کیا

प्रविष्टि तिथि: 20 JUN 2026 8:51PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ساتھ پہاڑپور گاؤں میں سنتھالی جاہیرا اور ہو جاہیرا میں حاضری دے کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ مقدس عبادت گاہیں قبائلی برادریوں کی گہری روحانی روایات اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگ تعلق کی عکاس ہیں۔

جناب مودی نے کہا کہ ایسی رسومات اور روایات بھارت کے بھرپور ثقافتی ورثے کا ایک لازمی حصہ ہیں۔

وزیراعظم نے آئندہ نسلوں کے لیے ان لازوال روایات کے تحفظ اور فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

 

وزیر اعظم نے X پر لکھا:

 

”راشٹرپتی جی کے ساتھ پہاڑپور گاؤں میں سنتھالی جاہیرا اور ہو جاہیرا گیا۔

ان مقدس عبادت گاہوں میں خراج عقیدت پیش کیا جو ہماری قبائلی برادریوں کی گہری روحانی روایات اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگ تعلق کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ایسی رسومات اور روایات بھارت کے بھرپور ثقافتی ورثے کا لازمی حصہ ہیں۔

ہم آئندہ نسلوں کے لیے ان لازوال روایات کے تحفظ اور فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔

@rashtrapatibhvn

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 8953

 

 


(रिलीज़ आईडी: 2275911) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , Gujarati , Odia , Malayalam