وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے بھارت کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کو یومِ پیدائش کی مبارک باد پیش کی
प्रविष्टि तिथि:
20 JUN 2026 8:32AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کو اُن کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ جرأت، سادگی، انکساری اور عوامی خدمت سے غیر متزلزل وابستگی سے عبارت اُن کا زندگی کا سفر ملک بھر کے لوگوں کے لیے مسلسل باعثِ ترغیب ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ اپنی طویل عوامی زندگی کے دوران صدرِ جمہوریہ نے غیر معمولی انداز میں قوم کی خدمت کی ہے اور وہ بالخصوص محروم اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ سرگرم اور پُرجوش رہی ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت کی ترقی کے لیے اُن کی ثابت قدم وابستگی نہایت حوصلہ افزا ہے۔
جناب مودی نے صدرِ جمہوریہ کی درازیٔ عمر اور صحت و تندرستی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج اڈیشہ میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں اُن سے ملاقات کے منتظر ہیں۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:
’’بھارت کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو جی کو سالگرہ کی دلی مبارک باد۔ جرأت، سادگی، انکساری اور عوامی خدمت کے لیے غیر متزلزل عزم سے عبارت اُن کا زندگی کا سفر ملک بھر کے لوگوں کو مسلسل تحریک اور ترغیب دیتا ہے۔
اپنی طویل عوامی زندگی کے دوران انہوں نے قوم کی شاندار خدمت کی ہے اور بالخصوص محروم اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ پُرعزم رہی ہیں۔ بھارت کی ترقی کے لیے اُن کی ثابت قدم وابستگی نہایت حوصلہ افزا ہے۔
میں دعا گو ہوں کہ وہ قوم کی خدمت کرتے ہوئے طویل اور صحت مند زندگی سے بہرہ مند رہیں۔ آج اڈیشہ کے پروگرام میں اُن سے ملاقات کا منتظر ہوں۔‘‘
@rashtrapatibhvn
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-8918
(रिलीज़ आईडी: 2275578)
आगंतुक पटल : 11