وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم 20 اور21 جون کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم 20 جون کو ہگلی میں پشچم بنگا دیوس کی تقریبات میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم ریلوے ، زراعت ، دیہی ترقیات ، ماہی پروری اور مویشی پروری کے شعبوں میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے ، سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں ملک کے نام وقف کریں گے

وزیر اعظم مغربی بنگال میں کئی اہم مرکزی زرعی اسکیموں کا آغاز کریں گے

ان اسکیموں میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا ، ایگری اسٹیک ، قدرتی کاشتکاری سے متعلق  قومی مشن اور پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا شامل ہیں

وزیر اعظم 18,880 کروڑ روپے مالیت کی پی ایم-کسان کی 23 ویں قسط جاری کریں گے ، جس سے ملک بھر کے 9.44 کروڑ سے زیادہ کسان مستفید ہوں گے

وزیر اعظم کولکتہ کی شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ پر مقامی طور پر ڈیزائن کیے گئے اور بنائے گئے تین بحری جہاز-آئی این ایس دوناگیری ، آئی این ایس سنشودھک اور آئی این ایس ایگرے کو  پانی میں اتاریں گے

دو سو سے زیادہ ایم ایس ایم ای سمیت ہندوستانی صنعت کی وسیع شرکت کے ساتھ یہ جہاز تیار کئے گئے ہیں

وزیر اعظم 21 جون کو کولکتہ میں،یوگ کے 12 ویں بین الاقوامی دن کی تقریبات کی قیادت کریں گے

یوگ کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) 2026 کا  موضوع ہے: "صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگ"

प्रविष्टि तिथि: 19 JUN 2026 11:54AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 اور21 جون 2026 کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے ۔  20 جون کو ، تقریبا سہ پہر 3 بج کر 45 منٹ پر وزیر اعظم ہگلی ضلع کے تاراکیشور میں پشچم بنگا دیوس (مغربی بنگال ڈے) کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔  جناب مودی مغربی بنگال میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے ، سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں ملک کے نام وقف کریں گے ۔  وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔

21 جون کو صبح تقریبا 6:30 بجے وزیر اعظم کولکتہ میں یوگ کے 12 ویں بین الاقوامی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔  وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔

بعد ازاں ، صبح تقریبا 9:15 بجے ، وزیر اعظم کولکتہ کی  شیاما پرساد مکھرجی  بندرگاہ پر مقامی طور پر ڈیزائن کیے گئے اور بنائے گئے تین بحری جہاز-آئی این ایس دوناگیری ، آئی این ایس سنشودھک اور آئی این ایس ایگرے کو پانی میں اتاریں گے ۔  وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔

وزیر اعظم ہگلی میں

وزیر اعظم پشچم بنگا دیوس (مغربی بنگال ڈے) کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔  ریاستی سطح کی تقریبات ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی سے وابستہ تاریخی اہمیت کے مقام تارکیشور ، ہگلی میں منعقد کی جا رہی ہیں ۔

اس سال کے پشچم بنگا دیوس کا موضوع ہے : "مغربی بنگال: ورثہ ، ہم آہنگی اور ترقی"،  ریاست کے ثقافتی ورثے، سماجی ہم آہنگی اور ترقیاتی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے ۔

پروگرام کے دوران وزیر اعظم متعدد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے ، سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں ملک کے نام وقف کریں گے۔   ریلوے ، زراعت ، دیہی ترقیات ، ماہی پروری اور مویشی پروری کے شعبوں  پر محیط ، یہ اقدامات بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کریں گے ، ذریعہ معاش کو بہتر بنائیں گے ، کسانوں کی فلاح و بہبود  میں اضافہ کریں گے اور ریاست بھر میں سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کریں گے ۔

وزیر اعظم پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان) کی 23 ویں قسط جاری کریں گے ۔  اس قسط کے تحت 18,880 کروڑ روپے سے زیادہ براہ راست ملک بھر کے 9.44 کروڑ سے زیادہ کسانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے جائیں گے ۔

اکیلے مغربی بنگال میں ، 45 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو 900 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل کی جائے گی ، جس سے ریاست میں اس اسکیم کے تحت مجموعی ادائیگی 15,000 کروڑ روپے سے زیادہ ہو جائے گی ۔  2019 میں اسکیم کے آغاز کے بعد سے ملک بھر میں کل 4.46 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کی جاچکی ہے ۔

وزیر اعظم مغربی بنگال میں کئی اہم مرکزی زرعی اسکیموں کا آغاز کریں گے ۔  ان اسکیموں میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا ، ڈیجیٹل زرعی مشن کے حصے کے طور پر ایگری اسٹیک ، قدرتی کاشتکاری سے متعلق  قومی مشن اور پردھان منتری دھن دھانیہ  کرشی یوجنا شامل ہیں ۔

وزیر اعظم مغربی بنگال میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کا آغاز کریں گے ، جس سے ریاست کے کسانوں کو دنیا کی سب سے بڑی فصل بیمہ اسکیم کا فائدہ  حاصل ہو گا۔ اس پہل کا مقصد 27-2026 کے دوران ، ریاست مغربی بنگال میں تقریبا 14 لاکھ ہیکٹر زرعی اراضی میں تقریبا 50 لاکھ کسانوں کو بیمہ کوریج فراہم کرنا ہے ، جس میں تقریبا 28,140 کروڑ روپے کی تخمینہ شدہ بیمہ شدہ قیمت والی فصلوں کا تحفظ کیا جائے گا، جبکہ کسانوں کو معمولی پریمیم سبسڈی کے ذریعے مدد فراہم کی جائے گی ۔

ڈیجیٹل زرعی مشن کے ایک حصے کے طور پر ، وزیر اعظم مغربی بنگال میں ایگری اسٹیک کا آغاز کریں گے ، جو کھاد کی تقسیم ، کسان کریڈٹ کارڈ ، فوائد کی براہ راست منتقلی اور کم از کم امدادی قیمت کے نظام کے تحت خریداری جیسی تصدیق شدہ زراعت سے متعلق خدمات کے لیے ایک متحد ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو قابل بنائے گا ۔  یہ پہل زراعت میں ڈیجیٹل گورننس کو مضبوط کرے گی اور کسانوں پر مرکوز خدمات کی موثر فراہمی میں سہولت فراہم کرے گی ۔

وزیر اعظم مغربی بنگال میں قدرتی کاشتکاری سے متعلق قومی مشن کا آغاز کریں گے،  جس کا مقصد روایتی ہندوستانی طریقوں پر مبنی پائیدار ، کیمیکل سے پاک زراعت کو فروغ دینا ہے ۔ 27-2026 کے لیے منظور شدہ سالانہ ایکشن پلان کے تحت ، ریاست میں 17,300 ہیکٹر پر محیط 346 قدرتی کاشتکاری کلسٹرز قائم کئے جائیں گے ، جبکہ بائیو ان پٹ ریسورس سینٹرز بھی بنایا جائے گا  اور کرشی سکھیوں کو متحرک کریا جائےگا،  تاکہ ماحول دوست کاشتکاری کے طور طریقوں کو اپنانے کو  فروغ دیا  جا سکے ۔

مربوط زرعی ترقی کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر ، وزیر اعظم مغربی بنگال میں پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا (پی ایم ڈی ڈی کے وائی) کے نفاذ کا بھی آغاز کریں گے ۔  یہ اسکیم پرولیا ، دارجلنگ ، علی پوردوار اور جھارگرام اضلاع کا احاطہ کرے گی، جس میں زرعی پیداوار کو بہتر بنانے ، فصلوں کے تنوع اور پائیدار کاشتکاری کو فروغ دینے ، فصلوں کی کٹائی کے بعد کے بنیادی ڈھانچے اور آبپاشی کی سہولیات کو مضبوط بنانے ، ادارہ جاتی قرضے  تک رسائی بڑھانے اور مجموعی دیہی ترقی کے لیے متعدد مرکزی اور ریاستی اسکیموں کے درمیان تال میل کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔

وزیر اعظم جنوبی 24 پرگنہ ضلع  کے فریزر گنج میں جدید اور صلاحیت میں توسیع شدہ ماہی گیری کی بندرگاہ اور بیربھوم کے سینتھیا میں نو تعمیر شدہ ماڈرن فش مارکیٹ کا افتتاح کریں گے ۔  یہ پروجیکٹ ماہی گیری کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کریں گے ، فصلوں کی کٹائی  کے بعد کے انتظام کو بہتر بنائیں گے اور مچھلی پیدا کرنے والوں اور تاجروں کے لیے مارکیٹنگ کی بہتر سہولیات فراہم کریں گے ۔

وزیر اعظم ندیہ ضلع کے ہرین گھاٹ  میں علاقائی سیمن پروڈکشن لیبارٹری اور بکریوں کے لیے سیمن بینک کا بھی افتتاح کریں گے ۔  محکمہ  برائے مویشی پروری اور ڈیری کے مویشیوں سے متعلق قومی مشن کے تحت قائم کیا گیا یہ بینک مشرقی ہندوستان میں اس طرح کی پہلی سہولت ہے اور سائنسی طور پر مویشیوں کی افزائش ، جینیاتی بہتری اور پیداواری صلاحیت میں نمایاں کردار ادا کرے گی ۔

وزیر اعظم تقریبا 590 کروڑ روپے کے اہم ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے  اور ملک  کے نام وقف کریں گے ۔    وزیر اعظم ہاوڑہ ضلع میں سنکرائل-سنتراگاچھی لنک لائن پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔  یہ پروجیکٹ مشرقی ہندوستان کے مصروف ترین ریل کوریڈور میں سے ایک پر بھیڑ کو کم کرنے ، کام کاج کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور مسافر اور مال بردار دونوں ٹرینوں کی آسان آمد و رفت کو قابل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

وزیر اعظم ہاوڑہ میں 300 بستروں والے نئے ڈویژنل ریلوے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔  جدید صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے ، جانچ کی جدید سہولیات ، ماہر طبی خدمات اور ہنگامی نگہداشت کی سہولیات سے لیس یہ ہسپتال ریلوے سے مستفید ہونے والوں اور خطے کے لوگوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو نمایاں طور پر مضبوط کرے گا ۔

وزیر اعظم مشرقی میدنی پور ضلع میں ہور اور رادھا موہن پور کے درمیان روڈ اوور برج کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔  یہ پروجیکٹ ریل اور سڑک دونوں استعمال کرنے والوں کے لیے حفاظت میں اضافہ کرے گا اور ٹریفک کی ہموار اور بلا رکاوٹ نقل و حرکت کو آسان بنائے گا ۔

وزیر اعظم پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی-III) کے تحت تیار کردہ سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے 49 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے ۔  مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں 315 کلومیٹر سے زیادہ کی کل لمبائی کا احاطہ کرتے ہوئے ، یہ پروجیکٹس دیہی کنکٹی وٹی کو بہتر بنائیں گے ، بازاروں ، تعلیمی اداروں اور صحت کے سہولتی مراکز   تک رسائی کو آسان بنائیں گے اور متوازن علاقائی ترقی می تعاون کریں گے ۔

یہ پروجیکٹس اجتماعی طور پر پورے مغربی بنگال میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے ، کسانوں کو بااختیار بنانے ، ذریعہ معاش کو بڑھانے اور نئے معاشی مواقع پیدا کرنے کی طرف ایک بڑے قدم کی نمائندگی کرتے ہیں ۔  یہ اقدامات جامع ترقی ، جدید بنیادی ڈھانچے اور پائیدار ترقی کو فروغ دے کر وکست مغربی بنگال اور وکست بھارت کے وژن میں نمایاں کردار ادا کریں گے ۔

وزیر اعظم کولکاتہ میں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کولکاتہ کے ریڈ روڈ سے یوگ کے 12 ویں بین الاقوامی دن کے قومی جشن کی قیادت کریں گے ۔  وزیر اعظم اجتماع سے خطاب کریں گے اور ہزاروں یوگ پریکٹیشنرز کے ساتھ مشترکہ یوگ  پروٹوکول سیشن میں شرکت کریں گے ۔

یوگ کے بین الاقوامی دن 2026 کا موضوع ، "صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگ"،  جسمانی صحت ، ذہنی تندرستی ، جذباتی استحکام اور فعال بڑھاپے کو فروغ دینے میں یوگ کے کردار کو اجاگر کرتا ہے ، جس سے معیار زندگی میں بہتری آتی ہے ۔  یہ موضوع خاص طور پر بڑھتی ہوئی متوقع عمر اور صحت مند،  فعال اور باوقار عمر پر بڑھتے ہوئے زور کے دور میں معنویت  کا حامل ہے ۔  2015 میں اپنے آغاز کے بعد سے ، جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے 21 جون کو یوگ کے بین الاقوامی  دن (آئی ڈی وائی) کے طور پر منانے کی ہندوستان کی تجویز کو اپنایا ، وزیر اعظم ،  نئی دہلی ، چندی گڑھ ، لکھنؤ ، میسور ، نیویارک (اقوام متحدہ صدر دفتر)،  سری نگر اور وشاکھاپٹنم سمیت مختلف مقامات سے تقریبات کی قیادت کر چکے ہیں ۔

یوگ  ڈے کی تقریبات دنیا بھر میں تقریبا 2500 مقامات پر منعقد کی جا رہی ہیں ، جس میں 210 سے زیادہ ہندوستانی مشنوں اور پوسٹوں کی شرکت ہے ، جو صحت ، ہم آہنگی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے ایک عالمی تحریک کے طور پر یوگ  کی حیثیت کی توثیق کرتی ہے ۔

وزیر اعظم مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ تین بحری جہاز- آئی این ایس دوناگیری ، جو کہ ایک جدید اسٹیلتھ فریگیٹ  ہے، آئی این ایس سنشودھک ، جو کہ ایک بڑا سروے جہاز  ہے  اور آئی این ایس ایگرے،  جو کہ ایک آبدوز شکن جنگی بحری جہاز ہے، کو بھی پانی میں اتاریں گے ۔

ان جہازوں کو بحریہ میں شامل کرنے سے ملک کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا ، سمندری ڈومین بیداری میں اضافہ ہوگا ، اور جغرافیائی و سیاسی خطرات کے خلاف ہمارے ساحلی سمندر کی سلامتی کو تقویت فراہم ہو گی ۔

مذکورہ تینوں جہازوں کو ہندوستانی بحریہ کے وارشپ ڈیزائن بیورو نے ڈیزائن کیا تھا اور کولکاتہ میں گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آر ایس ای) نے ہندوستانی صنعت کی وسیع شرکت سے تیار  کیا تھا ، جس میں 200 سے زیادہ ایم ایس ایم ای شامل ہیں ۔ 75 فیصد سے زیادہ کے گھریلو سازو سامان کے ساتھ تیار کردہ یہ جہاز خود کفالت کے لیے ہندوستان کے پختہ عزم کا بھی ثبوت ہیں ۔

..............................

) ش ح –م ع  -ق ر)

U.No. 8881


(रिलीज़ आईडी: 2275254) आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Bengali , Assamese , English , Marathi , हिन्दी , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada