وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے ممتاز بدھسٹ اسکالر رابرٹ اے ایف تھرمن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
प्रविष्टि तिथि:
18 JUN 2026 5:30AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جناب رابرٹ اے ایف تھرمن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے مسٹر تھرمن کو بدھ مت کا ممتاز اسکالر، مایہ ناز استاد اور ہندوستان کا ایک دیرینہ دوست قرار دیا۔ جناب نریندر مودی نے کہا کہ جناب تھرمن نے اپنی تصانیف کے ذریعے دنیا بھر میں بدھ مت کے افکار کو متعارف کرایا اور مختلف ثقافتوں کے درمیان افہام و تفہیم کے پائیدار پُل تعمیر کیے۔
وزیراعظم نے چند سال قبل نیویارک شہر میں جناب تھرمن کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئےکہا کہ ان کے درمیان یہ بہترین یادگارگفتگو تھی۔
وزیراعظم نے غم کی اس گھڑی میں جناب تھرمن کے اہل خانہ، دوستوں اور چاہنے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
جناب نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا؛
"جناب رابرٹ اے ایف تھرمن کے انتقال پر گہرا صدمہ ہوا ہے، جو بدھ مت کے ممتاز اسکالر، مایہ ناز استاد اور ہندوستان کے دیرینہ دوست تھے۔ انہوں نے اپنی تصانیف کے ذریعے عالمی سطح پر بدھ مت کے افکار کو متعارف کرایا اور ثقافتوں کے درمیان افہام و تفہیم کے پائیدار پُل بھی تعمیر کیے۔ مجھے چند سال قبل نیویارک شہر میں ان کے ساتھ اپنی ملاقات اچھی طرح یاد ہے، جہاں ہماری بہترین گفتگو ہوئی تھی۔ غم کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہل خانہ، دوستوں اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ش ع۔ ن م۔
U- 8795
(रिलीज़ आईडी: 2274403)
आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam