متعدد آوازیں ، ایک خطہ : 19 ویں ایم آئی ایف ایف نے شمال مشرقی بھارت سے فلموں کی نمائش کے لیے خصوصی سیکشن ترتیب دیا
کھاسی پہاڑی علاقوں سے لے کر منی پور کے میدانی علاقوں تک، ایم آئی ایف ایف 2026 بھارت کے شمال مشرق کی شاندار روایات، تاریخی ورثے اور ماحولیاتی گونا گونیت کو اجاگر کرتا ہے
19ویں ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول ( ایم آئی ایف ایف 2026 ) ، جو 15 سے 21 جون ، 2026 ء تک منعقد ہو رہا ہے، جس میں خصوصی طور پر مرتب کردہ ایک سیکشن شامل ہے ، جو ثقافتی طور پر مالا مال شمال مشرقی ریاستوں سے آنے والی شارٹ فکشن اور ڈاکیومنٹری فلموں کے لیے مخصوص ہے۔ یہ فلمیں بھارت کے شمال مشرق کی شاندار روایات، تاریخی ورثے اور ماحولیاتی گونا گونیت کی عکاسی کرتی ہیں۔ قابلِ ذکر شخصیات کی جھلکیوں، لازوال روایات، متنوع برادریوں اور بدلتے ہوئے مناظر کے ذریعے یہ فلمیں ان بے شمار آوازوں کو سامنے لاتی ہیں ، جو بھارت کے شمال مشرق کی شناخت کو تشکیل دیتی ہیں۔ کھاسی، ناگا میز، آؤ، کوکبو روک، بھوٹیا، آسامی، منی پوری اور میزو جیسی مقامی زبانوں میں بنائی گئی یہ فلمیں فیسٹیول کے ناظرین کو ورثے، شناخت، مزاحمت اور فطرت کے اس حسین امتزاج سے روشناس کراتی ہیں ، جو اس خطے کی روزمرہ زندگی کی رفتار کو مسلسل تشکیل دیتا ہے۔
کا پاتینگ ( کھاسی )
نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپو ریشن لمیٹڈ کے لیے ، ڈائریکٹر سنکی رنگ ایل کھونگویر اور پروڈیوسر پون ویشل چدمبرا ناتھن کی ہدایت میں تیار کردہ کا پاتینگ بھارت کی ایک 30 منٹ کی کھاسی زبان کی شارٹ فکشن فلم (2023) ہے۔
یہ فلم ایک ماں کی موت کے بعد شروع ہوتی ہے، جو برسوں کی جدائی کے بعد دور ہو چکے تین بہن بھائیوں کو دوبارہ ایک ہی چھت تلے اکٹھا کرتی ہے۔ بڑا بھائی طویل عرصے شہر میں رہنے کے بعد واپس آتا ہے، درمیانی بہن ایک تکلیف دہ بچپن کی یاد کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے ، جب کہ سب سے چھوٹی بہن ایک ایسے راز کو چھپائے ہوئے ہے ، جو اس کی ماں بننے کی آنے والی حقیقت پر سوال اٹھاتا ہے۔

لینٹنا آؤ - اے لائٹ آن دی ایسٹرن ہورائزن ( انگریزی ، ناگا میز ، آؤ )
2023 ء کی یہ ڈاکیو منٹری، جس کی ہدایت کاری سنجیب پراسر اور نیلاکشی میدھی نے کی ہے اور جسے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے انگریزی، ناگامیز اور آؤ زبانوں میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ فلم لینٹینا آؤ کی غیر معمولی زندگی اور وراثت کو بیان کرتی ہے، جو ایک سماجی کارکن تھیں ، جنہوں نے ناگا عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے خود کو وقف کر دیا۔ 1955 ء میں دور دراز ناگا پہاڑی علاقوں میں بطور دائی اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے، لینٹینا آؤ نے دہائیوں تک اپنی کمیونٹی کی خدمت کی اور اس دوران ، اکثر وہ سماجی نا انصافیوں، گہرے تعصبات اور ذاتی مشکلات کا سامنا کرتی رہیں۔

مائی لاسٹ فیس : فلیٹ نوز ( مائی لاسٹ فیس : کُنگا بڑا ) ( کوک بوروک ، کاؤبرو )
2024 کی یہ ڈاکیومنٹری، جس کی ہدایت کاری سوجیت دیب برما اور پرنب جیوتی ڈیکا نے کی ہے اور جسے پرنب جیوتی ڈیکا، دلیپ دیب برما اور سوجیت دیب برما نے پروڈیوس کیا ہے، کوک بوروک اور کابرو زبانوں میں پیش کی گئی ہے۔ تری پورہ کے سرسبز و شاداب مناظر کے پس منظر میں بنائی گئی یہ فلم ریانگ برادری کے مالا مال ثقافتی ورثے کو ، ان کے روایتی لباس اور زیورات کے ذریعے اجاگر کرتی ہے۔ یہ ملبوسات اور زیورات محض آرائش نہیں بلکہ خوبصورتی، روحانیت، شناخت اور تحفظ کی مستقل علامت ہیں، جو کہانیوں، آستھا اور وراثتی علم کو نسل در نسل منتقل کرتے ہیں۔ ان زندہ روایات کی دستاویز بندی کے ذریعے یہ فلم کمیونٹی کی ثقافتی روایات اور اجتماعی یادداشت و شناخت کو محفوظ رکھنے میں ، ان کے اہم رول پر ایک گہری بصیرت فراہم کرتی ہے۔

شنگھریلا – دی ہِڈن پیراڈائز [ سکمی ( بھوٹیا ) ]
2025 کی یہ ڈاکیو منٹری، جس کی ہدایت کاری سمٹن بھوٹیا نے کی ہے اور جسے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے پیش کیا ہے، ایک 90 منٹ طویل فلم ہے ، جو سکّمی (بھوٹیا) زبان میں پیش کی گئی ہے۔ ہمالیائی ریاست سکم میں تیار کردہ یہ فلم، جو عظیم الشان کنچن جنگا پہاڑ کی آغوش میں واقع ہے، محض اس خطے کے بین الاقوامی طور پر معروف مناظر اور سیاحتی کشش سے آگے بڑھ کر ، اس کی کم معروف تاریخ، ثقافت اور جغرافیہ کو بیان کرتی ہے۔ ریاست کے ورثے اور شناخت کے گہرے مطالعے کے ذریعے یہ ڈاکیومنٹری ایک ایسے خطے کی دلکش تصویر پیش کرتی ہے ، جس کی مالا مال اور متنوع تاریخ اور ثقافتی ورثہ اب تک بڑی حد تک غیر دریافت شدہ رہا ہے۔

ٹینس آف 1942 ( بیالیسار لارالی ) ( آسامی )
2023 کی یہ آسامی ڈاکیومنٹری ’’ ٹینس آف 1942 ‘‘ ہے، جس کی ہدایت کاری سمیران ڈیکا نے کی ہے اور جسے سمیران ڈیکا اور بھاسکر جیوتی داس نے پیش کیا ہے۔ بھارت کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک خراجِ تحسین کے طور پر تخلیق کی گئی یہ فلم نو عمر مجاہدینِ آزادی بھولا ناتھ ناگاریہ اور رادھا بورا کی غیر معمولی حب الوطنی کو اجاگر کرتی ہے۔ ان کی بکھری ہوئی یاد داشتوں کی حساس طریقے سے از سرِ نو تشکیل کے ذریعے یہ ڈاکیومنٹری ان بہادر مگر غیر معروف جانبازوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی کہانیوں کو محفوظ کرتے ہوئے ، آنے والی نسلوں کو ، ان کے حوصلے، قربانی اور ملک کی آزادی کی جدوجہد کے لیے ان کے عزم سے واقف کراتی ہے۔

دی ہیلنگ پریسٹ ( پوئیتھیم ) ( میزو )
2026 کی یہ میزو زبان کی شارٹ فکشن فلم ہے، جس کی ہدایت کاری نپولین آر زیڈ تھانگا نے کی ہے۔ یہ 9 منٹ پر مشتمل فلم روایت، عقیدے اور موجودہ زمانے کی بے چینی پر گہری بصیرت فراہم کرتی ہے۔ قدیم میزو شفا بخش رسم دائی بول سے اخذ کردہ، جس میں ایک پوئیتھیم (شفا دینے والا پادری) رسومات ادا کرتا تھا اور بیماری کا سبب سمجھی جانے والی بد روحوں سے بچاؤ کے لیے لینگ لیپ آویزاں کرتا تھا، یہ فلم ماضی اور حال کے درمیان ایک پل قائم کرتی ہے۔ یہ کہانی ایک مایوس نوجوان کی ہے ، جو اپنے بیمار والد کے علاج کا راستہ تلاش کر رہا ہے اور اس دوران ، روایتی شفا دینے والے طور طریقوں اور صحت و تندرستی کے جدید تصورات کے درمیان کشمکش پر غور کرتا ہے۔ اس بیانیے کے ذریعے فلم میزو ثقافتی ورثے اور بیماری و شفا سے متعلق دیرینہ عقائد کی ایک جھلک پیش کرتی ہے۔

منی پور برو اینٹلرڈ ڈیئر (سنگائی) (منی پوری اور انگریزی)
یہ 2025 کی ڈاکیومنٹری ہے، جس کی ہدایت کاری اکانکشا سود سنگھ نے کی ہے اور جسے روشنی نادر ملہوترا اور روشی کیش آتما رام چوان نے پروڈیوس کیا ہے۔ 30 منٹ پر مشتمل یہ فلم دو زبانوں منی پوری اور انگریزی زبان میں تیار کی گئی ہے۔ یہ فلم سانگائی ہرن کی کہانی بیان کرتی ہے، جو ایک خطرے سے دوچار ہرن کی ذیلی نسل ہے اور منی پور ریاست کی علامتی شناخت بن چکی ہے۔ نسلی اور سیاسی کشیدگی سے متاثرہ خطے کے پس منظر میں بنی یہ ڈاکیومنٹری اس خوبصورت جانور کو ریاست کے منفرد گھاس والے میدانی علاقوں میں حرکت کرتے ہوئے دکھاتی ہے، جب کہ اس کی بقا کی طویل جدو جہد کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ سانگائی کی کہانی کے ذریعے یہ فلم جنگلی حیات، اس کے مسکن کے تحفظ اور خطے کی سماجی و سیاسی حقیقتوں کے درمیان نازک تعلق کو بیان کرتی ہے۔

ایم آئی ایف ایف میں روزانہ ہونے والی تقریبات کی پریس ریلیزز اور اعلیٰ معیار کی تصاویر تک رسائی کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click here
..................................................... ...................................................
) ش ح – م ع - ع ا )
U.No. 8762
रिलीज़ आईडी:
2274175
| Visitor Counter:
8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Khasi
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali-TR
,
Bengali
,
Assamese
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada