امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا   کہ مودی حکومت کے  12 برسوں  میں بھارت کو  سکیورٹی کے ایک  مضبوط  قلعے کے طور پر دوبارہ تعمیر کیا  گیا ہے  ، جو شہریوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور اپنے دشمنوں پر تباہی  برپا  کرتا ہے


سرجیکل اسٹرائیک، آپریشن سندور، دفعہ  370 کی منسوخی اور نکسل ازم کے خاتمے کے ذریعے بھارت نے قومی سلامتی کے لیے اپنے پختہ عزم کی ایسی مثالیں قائم کی ہیں  ، جنہیں دنیا قابلِ فخر سمجھتی ہے

प्रविष्टि तिथि: 17 JUN 2026 2:13PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امدادِ باہمی  کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گزشتہ  12 برسوں میں  ، مودی حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کی خاطر حاصل کردہ کامیابیوں  کو اجاگر کیا ۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کے  12  برسوں میں  ، بھارت کو  سکیورٹی کے ایک ایسے   مضبوط قلعے کے طور پر دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے  ، جو شہریوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور اپنے دشمنوں پر  تباہی  برپا کرتا ہے۔

’ ایکس  ‘ پر ایک پوسٹ میں  ، جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’  مودی حکومت کے  12 برسوں میں ، ہمارا ملک ایک ایسے  حفاظتی قلعے کے طور پر دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے  ، جو شہریوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور اپنے دشمنوں پر تباہی  برپا کرتا ہے۔ چاہے سرحد پار دشمنوں کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک، ایئر اسٹرائیک اور آپریشن سندور کی طاقت کے ساتھ جواب دینا ہو،  دفعہ  370 کی منسوخی ہو، نکسل ازم کا خاتمہ ہو یا شمال مشرق میں 12 سے زائد معاہدوں کے ذریعے داخلی سلامتی کو مضبوط بنانا ہو، بھارت نے قومی سلامتی کے لیے اپنے پختہ عزم کی ایسی مثالیں قائم کی ہیں  ، جنہیں دنیا قابلِ فخر سمجھتی ہے۔ ‘‘

..................................................... ...................................................

) ش ح – م ع        -  ع ا )

U.No. 8748


(रिलीज़ आईडी: 2274027) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Tamil , English , हिन्दी , Bengali-TR , Assamese , Bengali , Punjabi , Gujarati , Telugu , Kannada , Malayalam