پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مشرقِ وسطیٰ-ہندستان زیر آب پائپ لائن (ایم ای آئی ڈی پی) سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحتی بیان

प्रविष्टि तिथि: 16 JUN 2026 11:44AM by PIB Delhi

وزارتِ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ میڈیا میں مسلسل ایسی خبریں چل رہی ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حکومتِ ہند سمندر کے راستے انرجی پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ ان رپورٹوں میں اسے 'مشرقِ وسطیٰ-ہندستان زیرا ٓب پائپ لائن' (ایم ای آئی ڈی پی) کا نام دیا گیا ہے، جس کے ذریعہ گجرات کو عمان اور دیگر خلیجی ممالک سے جوڑا جائے گا۔

وزارتِ پٹرولیم اور قدرتی گیس اس معاملے میں صاف طور پر یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ فی الحال ایسی کوئی تجویز وزارت کے زیرِ غور نہیں ہے۔ اس منصوبے کے سلسلے میں وزارت کی کسی بھی سطح پر عمان یا کسی دوسرے خلیجی ملک کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں چل رہی ہے۔

یہ وضاحتی بیان اس سلسلے میں  تمام قیاس آرائیوں اور افواہوں کو ختم کرنے کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔

****

ش ح ۔ م ش ع۔ ج

Uno-8676


(रिलीज़ आईडी: 2273437) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Nepali , Assamese , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam