وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے مغربی ایشیا میں تنازعہ کے خاتمے کے لئے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کا خیر مقدم کیا
प्रविष्टि तिथि:
15 JUN 2026 1:21PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی ایشیا میں تنازعہ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان طے شدہ مفاہمت کا خیر مقدم کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس تنازعے کے سبب دنیا بھر میں سنگین معاشی خلل پیدا ہوا ہے اور کئی ممالک میں جانی نقصان بھی ہوا ہے ۔
وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ اس افہام و تفہیم کے نفاذ سے خطے میں امن و استحکام کی بحالی اور جہاز رانی اور تجارت کی آزادی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔
جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان ایک پائیدار حتمی معاہدے تک پہنچنے والے بقیہ مسائل پر بات چیت کا منتظر ہے ۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا ؛
’’میں مغربی ایشیا میں تنازعہ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان طے شدہ مفاہمت کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔اس تنازعہ کی وجہ سے دنیا بھر میں سنگین معاشی خلل پڑا ہے اور کئی ممالک میں جانی نقصان بھی ہوا ہے ۔
ہندوستان کو امید ہے کہ اس افہام و تفہیم کے نفاذ سے خطے میں امن و استحکام کی بحالی اور جہاز رانی اور تجارت کی آزادی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔
ہم ایک پائیدار حتمی معاہدے تک پہنچنے والے بقیہ مسائل پر بات چیت کے منتظر ہیں ۔ ‘‘
***
ش ح۔م م ۔ ع د
U-No. 8616
(रिलीज़ आईडी: 2272973)
आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam