امور داخلہ کی وزارت
لیجنڈری کھلاڑی جسپال رانا کے انتقال پر امور داخلہ اور امدادباہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کا اظہار رنج و غم
جسپال رانا جی کا انتقال ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے: امت شاہ
جسپال رانا جی نے اپنی زندگی شوٹنگ کے میدان میں ہندوستان کی ناقابل تسخیر صلاحیت کو قائم کرنے کے لیے وقف کر دی ، کوچ کے طور پر نوجوان شوٹروں کو پروان چڑھایا: امت شاہ
وزیر داخلہ نے جسپال رانا کے اہل خانہ اور ان کے لاکھوں مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا
प्रविष्टि तिथि:
12 JUN 2026 12:54PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امدادباہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے لیجنڈری کھلاڑی جسپال رانا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ اور لاکھوں مداحوں سے تعزیت کی ہے ۔
وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ "لیجنڈری کھلاڑی جسپال رانا جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ۔ انہوں نے ملک کے لیے بین الاقوامی ایوارڈ جیت کر اور بطور کوچ نوجوان شوٹروں کو پروان چڑھا کر شوٹنگ کے میدان میں ہندوستان کی ناقابل تسخیر صلاحیت کو قائم کرنے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی ۔ رانا جی کا انتقال ملک کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ غم کے اس لمحے میں ، میں ان کے اہل خانہ اور لاکھوں مداحوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔
***
ش ح۔م ش ع۔ن م۔
U-8328
(रिलीज़ आईडी: 2272044)
आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada