پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
پیٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کی وینیزویلا کی قائم مقام صدر سے ملاقات ، ہندوستان کی توانائی کے ذرائع میں تنوع لانے کی حکمتِ عملی میں وینیزویلا کی اہمیت دوہرایا
جغرافیائی سیاسی رکاوٹوں کے درمیان اپریل-مئی 2026 میں ہندوستان کے خام تیل کے سرکردہ سپلائرز میں سے وینیزویلا کی مضبوط ترقی کی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے
प्रविष्टि तिथि:
05 JUN 2026 10:32AM by PIB Delhi
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے 4 جون 2026 کو نئی دہلی میں جمہوریہ بولیواریہ وینیزویلا کی قائم مقام صدر عزت مآب محترمہ ڈیلسی ایلواینا روڈریگز گومیز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزارت کے سینئر حکام اور مختلف سرکاری تیل کمپنیوں کے چیئرمین بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار توانائی شراکت داری کے قیام کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان اور وینیزویلا کے درمیان دیرینہ دوستی پر مبنی ایک فطری شراکت داری موجود ہے۔ انہوں نے وینیزویلا کے توانائی شعبے کی بحالی کے لیے بھارت کی مضبوط حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں وینیزویلا میں اپنی موجودگی کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے بھارت کی توانائی کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنے کی حکمتِ عملی میں وینیزویلا کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے وینیزویلا کے ساتھ توانائی تجارت کو مزید فروغ دینے میں بھارت کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وینیزویلا کی قائم مقام صدر نے بھارت کو وینیزویلا کا ایک قابلِ اعتماد شراکت دار قرار دیتے ہوئے ہندوستانی کمپنیوں کا خیرمقدم کیا کہ وہ وینیزویلا کے اصلاح شدہ تیل و گیس شعبے میں فعال طور پر حصہ لیں۔ انہوں نے توانائی کے شعبے میں بھارت اور وینیزویلا کے درمیان موجود باہمی تکمیلی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک بھارتی وفد کو وینیزویلا کے دورے کی دعوت دی۔
پس منظر
وینیزویلا، جو دنیا کے سب سے بڑے ریزرو تیل ذخائر کا حامل ملک ہے، بھارت کو خام تیل فراہم کرنے والے روایتی ممالک میں شامل ہے۔ بھارت کا جدید اور ترقی یافتہ ریفائننگ شعبہ وینیزویلا کے بھاری خام تیل کو پراسیس کرنے کی منفرد صلاحیت رکھتا ہے۔ خلیجی خطے سے خام تیل کی درآمدات پر جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور سپلائی میں رکاوٹوں کے اثرات کے پیش نظر، بھارت اپنی توانائی کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنے کے لیے وینیزویلا کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر تعاون بڑھا رہا ہے۔ اپریل اور مئی 2026 کے دوران وینیزویلا بھارت کو خام تیل فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں شامل رہا، جو مستقبل میں موجود وسیع امکانات کی عکاسی کرتا ہے۔ مالی سال 2025-26 میں وینیزویلا سے بھارت کی اوسط ماہانہ درآمدات 64.027 ہزار میٹرک ٹن (ٹی ایم ٹی) تھیں، جو مالی سال 2026-27 کے اپریل اور مئی کے دوران بڑھ کر 1,047.148 ہزار میٹرک ٹن (ٹی ایم ٹی) تک پہنچ گئیں۔
بھارت کی سرکاری شعبے کی کمپنیاں 2008 سے وینیزویلا کے اپ اسٹریم شعبے میں فعال موجودگی رکھتی ہیں، جو ان کے طویل مدتی عزم کا مظہر ہے۔ وینیزویلا کے تیل کے شعبے میں بھارت کی مجموعی سرمایہ کاری تقریباً 1 ارب امریکی ڈالر ہے، جو اورینوکو بیلٹ میں واقع سان کرسٹوبل اور پیٹروکارابوبو-1 منصوبوں میں کی گئی ہے۔
********
ش ح- ظ الف- ش ہ ب
UR- 7996
(रिलीज़ आईडी: 2269194)
आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam