وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے گجرات کے احمد آباد میں کل شروع ہونے والی پہلی ‘ورلڈ یوگ آسن اسپورٹس چمپئن شپ’ کے انعقاد کے موقع پر  یوگ کی بڑھتی ہوئی  عالمی مقبولیت پر روشنی ڈالی

प्रविष्टि तिथि: 03 JUN 2026 10:31PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ یوگا پوری دنیا میں کافی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بیان پہلی مرتبہ‘ورلڈ یوگ آسن اسپورٹس چمپئن شپ- 2026’ کا حوالہ دیتے ہوئے دیا، جو کل 4 جون کو احمد آباد، گجرات میں شروع ہوگی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس پلیٹ فارم نے دنیا بھر سے یوگا کے شوقین افراد کو اکٹھا کیا ہے، جو یوگا کے عالمی کھیلوں کے میدان میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ جناب مودی نے اعلان کیا کہ وہ کل شام تقریباً 6:40 بجے تقریب میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے اس اختراعی تقریب کے منتظمین کی تعریف کی اور تمام شرکاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے  ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘یوگا پوری دنیا میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ کل 4 جون2026 کوایک بہت ہی خاص مقابلہ پہلی‘ عالمی یوگ آسن اسپورٹس چمپئن شپ- 2026’ احمد آباد میں شروع کیا جائے گا۔ یہ پلیٹ فارم دنیا بھر سے یوگا کے شوقین افراد کو اکٹھا کرتا ہے، جو یوگا کے عالمی کھیلوں کے میدان میں ایک اہم سنگ میل کو نشان زد کرتا ہے۔ میں کل شام 6:40 بجے کے قریب تقریب میں شرکت کروں گا۔ اس اختراعی تقریب کے منتظمین کی کوششوں کو سراہتا ہوں اور تمام شرکاء کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔’’

*******

ش ح- ظ الف-  ج

UR- 7953


(रिलीज़ आईडी: 2268755) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Gujarati , Kannada , Malayalam