وزارت اطلاعات ونشریات
آئی آئی ایم سی نے ایم اے اور پی جی ڈپلومہ پروگراموں کے لیے داخلے کا عمل شروع کیا ؛ ای-کونسلنگ کے لیے رجسٹریشن کا سلسلہ 7 جون 2026 تک جاری
تین نئے خصوصی ایم اے پروگراموں سے چھ کیمپس میں آئی آئی ایم سی کی تعلیمی پیشکش مستحکم
प्रविष्टि तिथि:
03 JUN 2026 4:09PM by PIB Delhi
ملک کے سب سے معتبر میڈیا تعلیمی ادارے، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) میں چھ ایم اے اور چار پی جی ڈپلومہ پروگراموں میں داخلے کے لیے ای-کونسلنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ تمام پروگراموں – ایم اے اور پی جی ڈپلومہ – میں داخلے صرف ای-کونسلنگ کے عمل کے ذریعے ہی کیے جائیں گے۔ اس کے لیے رجسٹریشن https://iimc.admissions.nic.in/.پر کیا جا سکتا ہے۔ ای-کونسلنگ کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 جون 2026 ہے۔ الاٹمنٹ کی پہلی فہرست 9 جون کو جاری کی جائے گی۔

داخلہ انچارج اور امتحانات کے کنٹرولر پروفیسر (ڈاکٹر) راکیش کمار گوسوامی نے کہا ،’’اس سال آئی آئی ایم سی نے تین نئے ایم اے پروگرام متعارف کرائے ہیں ، جو ہیلتھ کمیونیکیشن میں ایم اے ، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن گورننس میں ایم اے اور کارپوریٹ کمیونیکیشن اینڈ برانڈ مینجمنٹ میں ایم اے ہیں۔ اس کے ساتھ، آئی آئی ایم سی اب اپنے چھ کیمپس-نئی دہلی ، ڈھینکنال، آئیزول، امراوتی، جموں اور کوٹائم میں ایم اے کے چھ پروگرام پیش کرتا ہے‘‘۔
چار پی جی ڈپلومہ پروگرام، جو کہ آئی آئی ایم سی کے روایتی پروگرام ہیں، بھی پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ انگلش، ہندی، ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن جرنلزم اور ایڈورٹائزنگ اینڈ پبلک ریلیشنز میں پی جی ڈپلومہ ہیں۔
ایسے ہندوستانی شہری جنہوں نے کم از کم 55 فیصد نمبرات کے ساتھ بیچلر ڈگری حاصل کی ہو اور ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم (سی او کیو پی 17) میں ایک لازمی سی یو ای ٹی-پی جی اسکور رکھتے ہوں، وہ ایم اے پروگراموں کے لیے اہل ہیں۔ اسی مضمون میں لازمی سی یو ای ٹی-پی جی اسکور کے ساتھ گریجویٹ امیدوار پی جی ڈپلومہ پروگراموں کے لیے اہل ہیں۔ یکم اگست 2026 تک پی جی ڈپلومہ میں داخلے کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر جنرل کیٹیگری کے امیدواروں کے لیے 25 سال، او بی سی امیدواروں کے لیے 28 سال اور ایس سی/ایس ٹی/پی ڈبلیو ڈی امیدواروں کے لیے 30 سال ہے۔

امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ رجسٹریشن کرنے سے پہلے داخلہ نوٹس، پراسپیکٹس اور رجسٹریشن کے طریقۂ کار کو اچھی طرح پڑھ لیں۔ رجسٹریشن فارم بھرتے وقت پروگراموں اور کیمپسز کے لیے اپنی ترجیحات کو احتیاط سے پُر کریں، کیونکہ رجسٹریشن فارم جمع کرانے کے بعد ترجیحات میں تبدیلی کی کسی بھی درخواست کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
امیدواروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے الاٹ کردہ پروگرام میں داخلے کی تصدیق کے لیے 20 ہزار روپے سیٹ ایکسیپٹنس فیس ادا کریں۔ داخلے کا عمل مکمل کرنے کے لیے بقیہ ٹیوشن فیس مقررہ وقت کے اندر ادا کرنا ہوگی۔

امیدواروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ تاریخِ پیدائش کی تصدیق کے لیے ہائی اسکول کا سرٹیفکیٹ اور گریجویشن کی فائنل مارک شیٹ جمع کرائیں۔ وہ امیدوار جو اپنے گریجویشن کے فائنل رزلٹ کا انتظار کر رہے ہیں، ان کے لیے مقررہ تاریخ اور وقت کے اندر مطلوبہ دستاویزات جمع کرانا ضروری ہے۔ ریزروڈ زمرون سے تعلق رکھنے والے ایسے امیدوار جو داخلے کے وقت ذات کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے سے قاصر ہوں، وہ ایک انڈرٹیکنگ اقرار نامہ دے سکتے ہیں اور مقررہ مدت کے اندر سرٹیفکیٹ جمع کرا سکتے ہیں۔
داخلے کے عمل سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے، امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آئی آئی ایم سی کی ویب سائٹ iimc.gov.in ملاحظہ کریں۔ کسی بھی سوال یا معلومات کے لیے، امیدوار admissions@iimc.gov.in پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
***
ش ح۔ ک ح۔ا ش ق
U. No. 7933
(रिलीज़ आईडी: 2268509)
आगंतुक पटल : 11