ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے مدھیہ پردیش میں ہائبرڈ اینویٹی موڈ کے تحت این ایچ-347بی کے ہیوارکھیڑی-روشنی-آشاپور-رودھی سیکشن (125.01 کلومیٹر) کی موجودہ انٹرمیڈیٹ لین کو پیوڈ شولڈر اسٹینڈرڈ کے ساتھ 2 لین میں تبدیل کرنے اور دیش گاؤں-جلوانیہ سیکشن (108.643 کلومیٹر) کی موجودہ 2 لین کو 4 لین تک چوڑا کرنے کی منظوری دی
کل لمبائی - 233.653 کلومیٹرپر 4,415.60 کروڑ روپے کی لاگت
प्रविष्टि तिथि:
03 JUN 2026 3:29PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج ریاست مدھیہ پردیش میں ہائبرڈ اینوٹی موڈ کے تحت 4,415.60 کروڑ روپے کی لاگت سے این ایچ –347بی کے ہیوارکھیڑی-روشنی-آشاپور-رودھی سیکشن (125.01 کلومیٹر) کی موجودہ انٹرمیڈیٹ لین کو پیوڈ شولڈر اسٹینڈرڈ کے ساتھ 2 لین میں تبدیل کرنے اور دیش گاؤں-جلوانیہ سیکشن (108.643 کلومیٹر) کی موجودہ 2 لین کو 4 لین تک چوڑا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
مدھیہ پردیش میں این ایچ-347بی کے ہیوارکھیڑی-روشنی-آشاپور-رودھی اور دیش گاؤں-جلوانیہ سیکشن کا یہ مجوزہ اپ گریڈیشن بیتول، کھنڈوا، کھرگون اور بروانی اضلاع کے گنجان آباد علاقوں میں سڑک کی ساختیاتی خامیوں ، شدید موڑ اور ٹریفک کے دباؤ کو دور کرے گا۔ اس فوری پروجیکٹ کے حصے کے طور پر کھرگون ضلع میں 16.20 کلومیٹر طویل ایک توسیعی گرین فیلڈ بائی پاس بھی تیار کیا جائے گا۔ یہ پروجیکٹ سفر کی اوسط رفتار کو بڑھائے گا، سفر کے وقت کو کم کرے گا اور سڑک کی مجموعی حفاظت، ایندھن کی کارکردگی اور گاڑیوں کے آپریشنل اخراجات کو بہتر بنائے گا، جس سے علاقائی نقل و حرکت اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔
یہ پروجیکٹ مدھیہ پردیش کے اہم اقتصادی، سماجی اور لاجسٹکس مراکز کو بہترین کنیکٹویٹی فراہم کرے گا۔ یہ اپ گریڈ شدہ کوریڈور 06 پی ایم گتی شکتی اقتصادی مراکز (01 ٹیکسٹائل کلسٹر، 02 میگا فوڈ پارک، 01 انڈسٹریل پارک، 02 سپر تھرمل پاور پلانٹس)، 5 سماجی مراکز (02 امنگوں والے اضلاع/ - کھنڈوا اور بروانی، 03 قبائلی اضلاع - بیتول، کھنڈوا، کھرگون) اور 5 لاجسٹک مراکز (02 بڑے ریلوے اسٹیشن، 02 ہوائی اڈے، 01 ایم ایم ایل پی) کو جوڑ کر ملٹی ماڈل انٹیگریشن کو فروغ دے گا، جس سے پورے خطے میں مال و اسباب اور مسافروں کی تیز تر نقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔
راہداری کا نقشہ

ضمیمہ - I: پروجیکٹ کی تفصیلات
|
خصوصیت
|
تفصیلات
|
|
پروجیکٹ کا نام
|
ریاست مدھیہ پردیش میں ہائبرڈ سالانہ موڈ پر(کل لمبائی-233.653 کلومیٹر) این ایچ-347بی کے ہیوارکھیڑی-روشنی-آشاپور-رودھی سیکشن کے پیویڈ شولڈر اسٹینڈرڈ (125.01 کلومیٹر) کے ساتھ موجودہ انٹرمیڈیٹ لین کو 2 لین میں اپ گریڈ کرنا اور ریاست کے این ایچ -347ایچ کے 4138 کلومیٹر لمبائی میں این ایچ-347بی کے دیشگاؤں-جلوانیہ سیکشن سے موجودہ 2 لین کو 4 لین تک چوڑا کرنا۔
|
|
راہداری
|
بیتول کھنڈوا- وڈودرا
|
|
لمبائی (کلومیٹر)
|
233.653
|
|
کل سول لاگت (کروڑ میں روپے)
|
2705.08
|
|
زمین کے حصول کی لاگت (کروڑ میں روپے)
|
432.77
|
|
کل کیپٹل لاگت (کروڑ میں روپے)
|
4415.60
|
|
موڈ
|
ہائبرڈ سالانہ موڈ (ایچ اے ایم)
|
|
بائی پاس
|
ہیوارکھیڈی-روشنی-آشاپور-رودھی سیکشن
بائی پاس کی لمبائی = 70.39 کلومیٹر
|
دیشگاؤں-جلوانیہ سیکشن
بائی پاس کی لمبائی = 54.273 کلومیٹر
|
|
منسلکہ بڑی سڑکیں
|
قومی شاہراہیں-این ایچ 47 ، این ایچ 753 ، این ایچ 347 بی جی اور این ایچ 52
ریاستی شاہراہیں-ایس ایچ-15 اور ایم ڈی آر
|
|
منسلک اقتصادی / سماجی / ٹرانسپورٹ نوڈس
|
ہوائی اڈہ: اندور اور ناگپور
ریلوے اسٹیشن: بیتول، کھنڈوا
ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک (ایم ایم ایل پی): اندور
اکنامک نوڈس: 01 ٹیکسٹائل کلسٹر، 02 میگا فوڈ پارک، 01 انڈسٹریل پارک، 02 سپر تھرمل پاور پلانٹس
|
|
منسلک بڑے شہر/قصبے
|
بیتول، کھنڈوا، کھرگون، باروانی
|
|
روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت
|
19.50 لاکھ شخصی دن (براہ راست) اور 23.00 لاکھ شخصی دن (بالواسطہ)
|
*****
ش ح۔ ک ح۔ا ش ق
U. No. 7926
(रिलीज़ आईडी: 2268414)
आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam