وزارتِ تعلیم
وزارتِ تعلیم کے محکمۂ اعلیٰ تعلیم نے وزیراعظم ریسرچ چیئر (پی ایم آر سی) اسکیم 2026 کے لیے درخواستیں طلب کیں
یہ ایک اہم قومی اقدام ہے جو عالمی سطح پر موجود بھارتی ٹیلنٹ کو بھارت کے سائنسی اور اختراعی مستقبل کے ساتھ جوڑتا ہے
प्रविष्टि तिथि:
02 JUN 2026 2:00PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کی وزارتِ تعلیم کے محکمۂ اعلیٰ تعلیم نے وزیراعظم ریسرچ چیئر(پی ایم آر سی) اسکیم 2026 کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ ایک اہم قومی اقدام ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر ممتاز بھارتی نژاد محققین، سائنسدانوں، ٹیکنالوجسٹ اور پیشہ ور افراد کو دنیا کی معروف یونیورسٹیوں، لیبارٹریوں، تحقیقی اداروں اور صنعتوں سے بھارت کے ممتاز سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای ایل)، قومی لیبارٹریوں اور تحقیقی مراکز کے ساتھ جوڑنا ہے۔
اس اسکیم کے تحت عالمی سطح پر موجود بھارتی ٹیلنٹ کو قومی ترجیح کے 13 موضوعاتی شعبوں میں بھارت کے تیزی سے پھیلتے ہوئے تحقیقی، ترقیاتی، اختراعی اور ٹیکنالوجی کے ایکو سسٹم سے جوڑا جائے گا، جن میں درج ذیل شعبے شامل ہیں:
- جدید کمپیوٹنگ (مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ اور سپر کمپیوٹنگ)
- سیمی کنڈکٹرز
- توانائی، پائیداریت اور موسمیاتی تبدیلی
- سائبر سکیورٹی
- حفظان صحت اور میڈیکل ٹیکنالوجی
- بایو ٹیکنالوجی
- جدید مواد اور اہم معدنیات
- خلائی سائنس اور دفاع
- اگلے سلسلے کی مواصلات
- مینوفیکچرنگ اور انڈسٹری 4.0
- زرعی اور غذائی ٹیکنالوجیز
- بحری معیشت
- جوہری توانائی
یہ اسکیم تین بنیادی ستونوں پر قائم ہے: لیڈ انسٹی ٹیوشنز، ہوسٹ انسٹی ٹیوشنز اور پی ایم آرسی فیلو۔ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ تحقیق قومی ترجیحات کے مطابق، مشن پر مبنی اور مؤثر نتائج کی حامل ہو۔ شریک اداروں اور فیلوز کا انتخاب ایک سخت اور شفاف عمل کے ذریعے کیا جائے گا جس کی نگرانی ایک بااختیار کمیٹی کرے گی جس کی صدارت حکومتِ ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کریں گے۔
پی ایم آرسی فیلوز کو وظیفہ اور تحقیقی گرانٹ فراہم کی جائے گی، انہیں لیبارٹریوں اور تحقیقی انفراسٹرکچر تک رسائی حاصل ہوگی اور وہ بھارت کے معروف سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے مواقع حاصل کریں گے۔
اسکیم کے تحت ہوسٹ اداروں کو بین الاقوامی تعلیمی تعاون، عالمی سطح کے محققین اور ماہرین کے ساتھ اشتراک اور ترجیحی شعبوں میں تحقیق و اختراع کے دائرۂ کار کو وسعت دینے کے مواقع حاصل ہوں گے۔
یہ اسکیم تین زمروں میں مواقع فراہم کرتی ہے: ابتدائی کیریئر کے محققین کے لیے ینگ ریسرچ فیلو، تجربہ کار محققین کے لیے سینئر ریسرچ فیلو اور عالمی سطح پر ممتاز تحقیقی رہنماؤں کے لیے ریسرچ چیئر۔
پی ایم آرسی اسکیم کے لیے اہل امیدواروں میں بھارتی نژاد محققین، سائنسدان اور پیشہ ور افراد شامل ہیں، جن میں بیرونِ ملک کام کرنے والے بھارتی شہری، اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی)کارڈ ہولڈرز اور بھارتی نژاد افراد (پی آئی او)شامل ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد دنیا کے ممتاز اداروں اور صنعتوں سے اعلیٰ سطح کی تحقیق، اختراع اور ٹیکنالوجی میں نمایاں کارکردگی رکھنے والے بھارتی نژاد ماہرین کو بھارت کی طرف راغب کرنا ہے۔
ہوسٹ اداروں میں وہ سرکاری اعلیٰ تعلیمی ادارے شامل ہوں گے جو این آئی آر ایف کی مجموعی یا انجینئرنگ کی ٹاپ 100 فہرست میں ہوں، یا جو این آئی آر ایف ریسرچ کی ٹاپ 50 فہرست میں شامل ہوں، ساتھ ہی سی ایس آئی آر، آئی سی ایم آر، ڈی بی ٹی ، ڈی ایس ٹی اور دیگر اداروں کے تحت آنے والی قومی لیبارٹریاں اور تحقیقی ادارے بھی شامل ہوں گے۔
اس اسکیم کے نفاذ کے لیے سات (7) ممتاز اداروں کو لیڈ انسٹی ٹیوشنز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے:
- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی (آئی آئی ٹی دہلی
- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بامبے(آئی آئی ٹی ممبئی)
- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس(آئی آئی ٹی مدراس)
- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور(آئی آئی ٹی کانپور)
- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی حیدرآباد(آئی آئی ٹی حیدر آباد)
- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مائنز) دھنباد [آئی آئی ٹی (آئی ایس ایم)دھنباد]
- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلورو(آئی آئی ایس بنگلورو)
فیلوز اور ہوسٹ اداروں کی درخواستیں یکم جون 2026 سے پی ایم آرسی پورٹل پر شروع ہوں گی۔
تفصیلی رہنما اصول، اہلیت کے معیار اور درخواست کے طریقۂ کار کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ کریں:
https://pmrc.education.gov.in/
بھارت کی تحقیق، اختراع اور قومی تعمیر کے نئے باب کا حصہ بنیں۔ آتم نربھر اور وکست بھارت کے سفر میں شامل ہوں!
*****
(ش ح ۔ک ح۔م ذ)
U. No.7862
(रिलीज़ आईडी: 2267954)
आगंतुक पटल : 14