مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
بھارت 11 تا 12 جون 2026 کو نئی دہلی میں 13ویں برکس اربنائزیشن فورم کی میزبانی کرے گا
اس کاانعقاد “شہرکاری برائے عوام: جامع اور لچکدار شہری مستقبل کیلئے برکس تعاون” کے موضوع کے تحت کیاجائےگا
प्रविष्टि तिथि:
01 JUN 2026 5:42PM by PIB Delhi
بھارت 11 تا 12 جون 2026 کو نئی دہلی میں 13ویں برکس شہر کاری فورم کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس کا اعلان مرکزی وزیر برائے ہاؤسنگ اور شہری امور جناب منوہر لال نے آج پری ایونٹ پریس کانفرنس میں کیا۔
یہ فورم 2026 میں بھارت کی برکس صدارت کے تحت ایک اہم وزارتی تقریب ہے، جو وزیر اعظم کے “انسانی خدمت اولین ترجیح” کے وژن اور “لچک، جدت، تعاون اور پائیداری کی تعمیر” کے موضوع پر منعقد ہو رہا ہے۔
اربنائزیشن فورم کا انعقاد “شہرکاری برائے عوام: جامع اور لچکدار شہری مستقبل کے لئے برکس تعاون” کے موضوع کے تحت کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ موضوع بھارت کے اس نقطۂ نظر کی عکاسی کرتا ہے جس میں شہروں کی منصوبہ بندی، حکمرانی اور ترقی میں عوام کو مرکزی حیثیت دی جاتی ہے۔
بھارت کی میراث اور مسلسل قیادت
برکس اربنائزیشن فورم پہلی بار بھارت نے 2013 میں نئی دہلی میں منعقد کیا تھا، جس کے ذریعے شہری ترقی کو برکس تعاون کے ایجنڈے میں باضابطہ طور پر شامل کیا گیا۔ بھارت نے دوبارہ 2016 میں وشاکھاپٹنم میں اس فورم کی میزبانی کی، جہاں پائیدار شہری ترقی، اسمارٹ سٹیز اور شہرکی پائیداری پر توجہ مرکوز کی گئی۔ بعد ازاں بھارت نے 2021 میں بھی اس فورم کی ورچوئل میزبانی کی، جس میں عالمی وبا کے بعد شہری بحالی پر زور دیا گیا۔
2026 میں 13ویں برکس اربنائزیشن فورم کے ساتھ، بھارت چوتھی بار اس فورم کی میزبانی کر رہا ہے۔ اپنے آغاز سے لے کر اب تک یہ فورم برکس ممالک کے لیے ایک مخصوص وزارتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا رہا ہے، جہاں شہری پالیسیوں کے تجربات کا تبادلہ کیا جاتا ہے، مشترکہ ترجیحات کی نشاندہی کی جاتی ہے اور وسیع برکس عمل کے لئے شہری سطح کی تجاویز فراہم کی جاتی ہیں۔
برکس ممالک کی مشترکہ شہری ترجیحات
مرکزی وزیر نے کہا کہ برکس اربنائزیشن فورم ایک اہم وقت پر منعقد ہو رہا ہے، کیونکہ کئی برکس ممالک تیزی سے شہری ترقی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں اور ساتھ ہی رہائش، نقل و حمل، موسمیاتی خطرات، بلدیاتی صلاحیت، شہری مالیات اور خدمات کی فراہمی جیسے مشترکہ چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔

اس فورم کے ذریعے چند اہم وسیع ترجیحات پر توجہ مرکوز کی جائے گی ، جس میں جامع شہری ترقی، موسمیاتی اور آفات سے محفوظ بنیادی ڈھانچہ، مضبوط بلدیاتی ادارے اور بہتر شہری حکمرانی کے لئے ڈیجیٹل جدت شامل ہیں۔
شیڈول پروگرام اور متوقع نتائج
یہ 13واں برکس اربنائزیشن فورم دو روزہ ہوگا، جس میں برکس رکن ممالک کے وزراء، سینئر حکام، پالیسی ساز، شہری ماہرین اور تجربہ کار افراد شرکت کریں گے۔ تمام گیارہ برکس رکن ممالک کو وزارتی سطح کے وفود کے ساتھ شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
فورم کے پہلے دن افتتاحی اجلاس اور برکس کی مشترکہ شہری ترجیحات پر اعلیٰ سطحی پلینری اجلاس منعقد ہوگا۔ وفود کو نئی دہلی میں منتخب مقامات کے فیلڈ وزٹ پر بھی لے جایا جائے گا تاکہ انہیں بھارت کی شہری تبدیلیوں کا عملی مشاہدہ کرایا جا سکے۔
دوسرے دن موضوعاتی پینل مباحثے ہوں گے، جن میں فورم کی ترجیحی شعبہ جات پر گفتگو کی جائے گی۔ رکن ممالک اپنے ملکی تجربات شیئر کریں گے۔ اس کے علاوہ دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
ان مباحثوں سے توقع ہے کہ شہری ترقی کے چیلنجز کے لئے مشترکہ پالیسی حل سامنے آئیں گے اور برکس ممالک کے درمیان جامع، لچکدار اور عوام پرمرکوز شہروں کی تعمیر کے لئے تعاون مضبوط ہوگا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ بھارت برکس ممالک کے وفود کا نئی دہلی میں خیرمقدم کرنے اور مل کر ایسے شہروں کی تشکیل پر کام کرنے کا منتظر ہے جو واقعی عوام کے لیے ہوں۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م خ
U.NO.7821
(रिलीज़ आईडी: 2267660)
आगंतुक पटल : 13