کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیربرائے تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل کی نیویارک میں دنیا بھر کے سرکردہ صنعتی  رہنماؤں کے ساتھ کاروبار اور سرمایہ کاری سے متعلق اعلیٰ سطحی میٹنگیں


بات چیت میں بھارت-امریکہ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مضبوط بنانے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر خاص توجہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 MAY 2026 3:33PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائےتجارت و صنعت جناب پیوش گوئل نے 28 مئی 2026 کو نیویارک شہر سے گزرنےکے دوران وہاں سرکردہ صنعتی  رہنماؤں کے ساتھ کاروبار اور سرمایہ کاری سے متعلق اعلیٰ سطحی میٹنگیں کیں۔

اس دورے کے دوران، وزیر موصوف نے کارلائل گروپ کے سی ای او جناب ہاروی شوارٹز، مورگن اسٹینلےکے چیئرمین اور سی ای او جناب ٹیڈ پک، واربرگ پنکس کے چیئرمین جناب چارلس کائے، ایمنیل فارماسیوٹیکلزکے شریک بانی اور سی ای او جناب چنٹو پٹیل اور ماسٹر کارڈ  کے سی ای او جناب مائیکل میبیک کے ساتھ یکے بعد دیگرے ملاقاتیں کیں۔

ان میٹنگوں میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری کے روابط کو مضبوط بنانے، بھارت میں عالمی کاروباری اداروں کے لیے مواقع کو وسعت دینے، سپلائی چین کے لچیلے پن کو بڑھانے اور مالیاتی خدمات، حفظان صحت، ڈیجیٹل ادائیگیوں، مینوفیکچرنگ، اختراع، مصنوعی ذہانت  اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے پر خاص توجہ دی گئی۔ ان ملاقاتوں میں سرمایہ کاری ایک عالمی مقام کے طور پر بھارت کی بڑھتی ہوئی کشش کو بھی اجاگر کیا گیا۔

وزیر موصوف نے یو ایس-انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف) کے اشتراک سے منعقدہ ایک کاروباری تقریب میں سرمایہ کاری اور تجارتی برادری کے 50 سے زائد سرکردہ کاروباری رہنماؤں کے اجتماع سے بھی خطاب کیا۔ اس باہمی گفتگو نے بھارت کی مضبوط اقتصادی ترقی کی رفتار، جاری اقتصادی اصلاحات، کاروبار کرنے میں آسانی ، باہمی تعاون کے امکانات رکھنے والے شعبوں اور اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے ابھرتے ہوئے مواقع پر تبادلۂ خیال کا ایک بہترین موقع فراہم کیا۔

ان سرگرمیوں نے بھارت کے اقتصادی منظر نامے پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کی توثیق کی اور بھارت اور امریکہ کے درمیان صنعت سے صنعت  کے گہرے تعاون کی اہمیت کو دوبارہ اجاگر کیا۔

*****

ش ح۔ ک ح

U. No. 7709


(ریلیز آئی ڈی: 2266610) وزیٹر کاؤنٹر : 13