وزیراعظم کا دفتر
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ سینیٹر پینی وونگ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 MAY 2026 8:01PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریلیا کی وزیر خارجہ سینیٹر پینی وونگ سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دفاع، تجارت، ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کی مضبوطی کو یقینی بنانے جیسے شعبوں میں بھارت-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر گفتگو کی۔
انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت اور آسٹریلیا ایک آزاد، کھلا، محفوظ اور خوشحال انڈو-پیسیفک کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔
ایک ایکس پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا؛
’’آسٹریلیا کی وزیر خارجہ سینیٹر پینی وونگ کا استقبال کرنے پر مسرت ہوئی۔ ہم نے دفاع، تجارت، ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کی مضبوطی کو یقینی بنانے جیسے شعبوں میں بھارت-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارت اور آسٹریلیا ایک آزاد، کھلا، محفوظ اور خوشحال انڈو-پیسیفک کے لیے کام جاری رکھیں گے۔‘‘
@SenatorWong‘‘
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 7589
(ریلیز آئی ڈی: 2265648)
وزیٹر کاؤنٹر : 14