مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم وانی میں شہریوں کی سہولت کے لیے بڑی اپ گریڈیشن، پبلک وائی فائی کو آسان اور مزید قابلِ رسائی بنا گیا


لیپ ٹاپ کے لیے کیو آر پر مبنی لاگ ان، لچکدار قلیل مدتی پلانز اور معیاری پی ایم- وانی ہاٹ اسپاٹ نام متعارف کرائے گئے

شمولیاتی ڈیجیٹل کنیکٹویٹی کو ممکن بنانے کے لیے پی ایم-وانی ایکو سسٹم میں جامع تبدیلیاں کی گئیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 MAY 2026 12:05PM by PIB Delhi

بھارت کے ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور شہریوں کے لیے انٹرنیٹ کی فراہمی کو آسان بنانے کی جانب ایک بڑے قدم کے طور پر، محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے پی ایم وانی (وزیر اعظم وائی فائی ایکسیس نیٹ ورک انٹرفیس) فریم ورک کے تحت سلسلہ وارصارف دوست اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

نئے اقدامات میں درج ذیل شامل ہیں:

  • لیپ ٹاپ اور ثانوی آلات کے لیے کیو آر پر مبنی توثیق
  • 15، 30 اور 60 منٹ کے لچکدار قلیل مدتی وائی فائی پلانز کا آغاز
  • آسان شناخت اور بہتر قابلِ اعتماد کارکردگی کے لیے پی ایم وانی ہاٹ اسپاٹ کے ناموں (ایس ایس آئی ڈیز) کی معیار سازی

یہ اصلاحات محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کے سرکلر نمبر 1/ پی ایم وانی /2026 اور 2/ پی ایم وانی /2026 مورخہ 22 مئی 2026 کے ذریعے متعارف کرائی گئی ہیں۔

تمام پی ایم وانی اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سرکلر جاری ہونے کی تاریخ سے آٹھ ہفتے کے اندر اندر نظرثانی شدہ رہنما خطوط پر عمل درآمد کریں، تاکہ جولائی 2026 تک اس پورے ایکو سسٹم میں یہ نئی صارف دوست خصوصیات فعال ہو سکیں۔

یہ اصلاحات حکومت کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو ہر شہری کے لیے قابلِ رسائی اور سستی ڈیجیٹل کنیکٹویٹی میں تبدیل کرنا ہے۔

مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا کی قیادت میں، پی ایم وانی ایکو سسٹم ایک جامع تبدیلی کا مشاہدہ کر رہا ہے جس کا مرکز رسائی، انٹرآپریبلٹی، استعمال میں آسانی اور شہریوں کی طرف سے اسے اپنانے میں بہتری لانا ہے۔

مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے حال ہی میں پی ایم وانی کے تحت عمل درآمد کو تیز کرنے اور صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے محکمے کے حکام اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع جائزہ میٹنگیں کی ہیں۔

ان اصلاحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر پیماسانی نے کہا کہ پی ایم وانی سب کے لیے پبلک وائی فائی رسائی کے لیے ہمارا پلیٹ فارم ہے — اور ہم اسے استعمال کرنے میں مزید آسان بنا رہے ہیں۔ کیو آر  پر مبنی لاگ ان اب آپ کو صرف اپنے فون پر ایک کوڈ اسکین کر کے اپنے لیپ ٹاپ کو کنیکٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ہم نے ہاٹ اسپاٹ آپریٹرز کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ ان صارفین کے لیے 15، 30 اور 60 منٹ کے مختصر مدت کے پلانز پیش کریں جنہیں تھوڑی دیر کے لیے انٹرنیٹ سہولت کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں، پبلک وائی فائی ایک اہم عوامی سہولت کے طور پر ابھر رہا ہے جو ملک بھر میں طلبہ، مسافروں، روزانہ سفر کرنے والوں، پیشہ ور افراد اور چھوٹے کاروباروں کی مدد کر رہا ہے۔

کیو آر  توثیق کے ذریعے لیپ ٹاپ کا آسان کنکشن

محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) اب پی ایم وانی فراہمی کو آسان بنانے کے لیے لیپ ٹاپ جیسے ثانوی آلات کے لیے کیو آر پر مبنی توثیق  کی اجازت دیتا ہے۔ صارفین لاگ ان پیج پر موجود کیو آر کوڈ کو ایک تصدیق شدہ اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے اسکین کر کے کنیکٹ کر سکتے ہیں، جس سے وقت کی بچت ہوتی ہے اور ایک تیز رفتار، محفوظ تجربہ حاصل ہوتا ہے۔

لچکدار مختصر مدت کے رسائی کے پلانز

ٹرانزٹ ہبز اور مالز جیسے عوامی مقامات پر صارفین کی مدد کے لیے، محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے آپریٹرز کو ساشے طرز کے میعادی پلانز پیش کرنے کا مشورہ دیا ہے:

  • 15، 30 اور 60 منٹ

یہ پلانز روزانہ سفر کرنے والے افراد اور طلبہ کے لیے سستی فراہمی کو بہتر بناتے ہیں ساتھ ہی آپریٹر کی آمدنی اور ہاٹ اسپاٹ کے استعمال میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

معیاری ہاٹ اسپاٹ شناخت

صارفین کو مستند نیٹ ورکس کی شناخت میں مدد کرنے کے لیے اب ایس ایس آئی ڈی ناموں کو پی ایم وانی برانڈنگ کے ساتھ معیاری بنا دیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا اقدام کے تحت شروع کیا گیا پی ایم وانی ، پی ڈی اوز، پی ڈی او ایز اور ایپ فراہم کنندگان کے ایک تقسیم شدہ ایکو سسٹم کے ذریعے توسیع پذیر اور سستا انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے۔ ان اصلاحات کا مقصد ملک بھر میں پبلک وائی فائی انفراسٹرکچر کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 

 

***

ش ح۔ ک ح۔ خ م

U. No. 7560


(ریلیز آئی ڈی: 2265381) وزیٹر کاؤنٹر : 8