وزارت اطلاعات ونشریات
19ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول(ایم آئی ایف ایف)کے لیےمیڈیا نمائندوں کی رجسٹریشن کی منظوری
ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2026 نے میڈیا وفد کی رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 MAY 2026 6:20PM by PIB Delhi
ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) اپنی 19ویں ایڈیشن کے لیے میڈیا ڈیلیگیٹ رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہے، جو 15 سے 21 جون 2026 تک این ایف ڈی سی–فلمز ڈویژن کے احاطے، گوپال راؤ دیشمکھ مارگ، ممبئی میں منعقد ہوگا۔
جنوبی ایشیا کے قدیم ترین اور غیر فیچر سنیما کے لیے سب سے معتبر فلمی میلے کے طور پر پہچانے جانے والا ایم آئی ایف ایف دنیا بھر سے فلم سازوں، کہانی کاروں اور تخلیقی آوازوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے۔ اس سال کے ایڈیشن میں دستاویزی فلموں، مختصر فکشن، اینیمیشن اور تجرباتی فلموں کا متنوع اور دلکش انتخاب پیش کیا جائے گا، جو معاصر سنیما کے بدلتے ہوئے رجحانات کی عکاسی کرے گا۔
جیسے جیسے بھارت فلم سازی، ڈیجیٹل قصہ گوئی اور تخلیقی اظہار کے مرکز کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے، ایم آئی ایف ایف میڈیا کے اس اہم کردار کو تسلیم کرتا ہے جو مختلف آوازوں کو اجاگر کرنے، فنی مکالمے کو فروغ دینے اور آئندہ نسل کے فلم سازوں اور مواد تخلیق کرنے والوں کی رہنمائی میں ادا کرتا ہے۔ یہ فیسٹیول ایک جامع پلیٹ فارم کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے جو سنیما کی بہترین کارکردگی، تخلیقی اشتراک اور مختلف ثقافتوں اور برادریوں کی دلکش کہانیوں کا جشن منانے کو فروغ دیتا ہے۔
رجسٹریشن کی تفصیلات:
میڈیا رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ 7 جون 2026 تک جاری رہے گا۔ میڈیا وفد کے لیے رجسٹریشن بالکل مفت ہے۔ میڈیا نمائندگان درج ذیل ویب سائٹ پر جا کر یا نیچے دیے گئے QR کوڈ کو اسکین کر کے رجسٹریشن کر سکتے ہیں:
https://accreditation.pib.gov.in/eventregistration/login.aspx

19ویں ایم آئی ایف ایف 2026 کے بارے میں
ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول( ایم آئی ایف ایف) کو جنوبی ایشیا کے قدیم ترین اور سب سے بڑے فلمی میلے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، جو غیر فیچر سنیما کے لیے وقف ہے۔ ایم آئی ایف ایف طویل عرصے سے ڈاکیومنٹری، مختصر فکشن اور اینیمیشن فلم سازی کی ایک شاندار تقریب کے طور پر جانا جاتا ہے۔ 1990 میں قائم ہونے والا یہ فیسٹیول وزارتِ اطلاعات و نشریات، حکومتِ ہند کے زیرِ اہتمام منعقد ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ یہ ایک باوقار بین الاقوامی پلیٹ فارم بن چکا ہے جو دنیا بھر کے فلم سازوں، فنکاروں اور سنیما کے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
ایم آئی ایف ایف کا 19واں ایڈیشن ایک بھرپور اور دلکش سنیما تجربے کا وعدہ کرتا ہے، جس میں منتخب بین الاقوامی فلموں کے ساتھ ساتھ صنعت سے متعلق مختلف اہم سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔ اس ایڈیشن کے مقابلہ جاتی حصے کے لیے 47 ممالک، بشمول بھارت، سے 1,459 فلمیں موصول ہوئی ہیں۔ فیسٹیول میں 42 سے زائد بھارتی زبانوں اور 30 سے زیادہ غیر ملکی زبانوں میں بنائی گئی فلمیں شامل ہوں گی، اس کی عالمی پیمانے پر رسائی اور ثقافتی تنوع کی عکاسی کرتا ہے ۔اس فیسٹیول میں دنیا بھر کے نامور فلم سازوں کے کام پیش کیے جائیں گے، جن میں بہترین ڈاکیومنٹریز، مختصر فکشن فلمیں، اینیمیشنز، نئے ہدایت کار کی فلمیں اور طلبہ کی تخلیقات شامل ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈوک بازارکا دوسرا ایڈیشن، معلوماتی ماسٹرکلاسز، اور آئی ڈی پی اے کے زیرِ اہتمام اوپن فورم بھی اس فیسٹیول کو مزید علمی اور تخلیقی تبادلے کا ذریعہ بنائیں گے۔
ایم آئی ایف ایف 2026 کی رنگین دنیا میں قدم رکھیں، جہاں اثر دار سنیما، تخلیقی ذہن اور متاثر کن آوازیں مل کر ڈاکیومنٹری، اینیمیشن اور مختصر فکشن فلم سازی کا ایک یادگار جشن تخلیق کرتی ہیں۔
19ویں ایم آئی ایف ایف کی میڈیا ایکریڈیشن پالیسی درج ذیل لنک سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

*****
(ش ح ۔ ت ف۔م ذ)
U. No. 7501
(ریلیز آئی ڈی: 2264960)
وزیٹر کاؤنٹر : 3