وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے سکم کی عظیم وراثت اور ’وکست سکم 2047‘ کی جانب اس کی ترقی کو اُجاگر کرنے والا مضمون شیئر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 MAY 2026 11:31AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم۔ سندھیا کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا، جب سکم اپنی ریاستی حیثیت کے 51ویں سال میں داخل ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس مضمون میں کھانگچینڈزونگا کو نمایاں کیا گیا ہے اور اسے سکم کی سرزمین، یادداشت اور اجتماعی شعور کا محافظ قرار دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:
’’سکم اپنی ریاستی حیثیت کے 51ویں سال میں داخل ہو رہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب @JM_Scindia نے کھانگچینڈزونگا کے بارے میں تحریر کیا ہے اور اسے سکم کی سرزمین، یادداشت اور شعور کا محافظ قرار دیا ہے۔
انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ کھانگچینڈزونگا کے پانچ خزانے آج بھی ریاست کے سفر کو روشن کر رہے ہیں اور ’وکست سکم 2047‘ کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-7475
(ریلیز آئی ڈی: 2264742)
وزیٹر کاؤنٹر : 11