وزیراعظم کا دفتر
نیدرلینڈز کے وزیراعظم راب جیٹن کے ساتھ وفد سطح کے مذاکرات کے دوران وزیراعظم کے تبصرے کا متن
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 MAY 2026 11:58PM by PIB Delhi
محترم جناب،
میں اور میرے وفد کی پرتپاک میزبانی کے لیے میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تقریباً ایک دہائی کے بعد نیدرلینڈز کا دورہ کر کے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ پچھلی ایک دہائی میں بھارت اور نیدرلینڈز کی شراکت داری نے نمایاں پیش رفت کی ہے۔
محترم جناب،
ہم نیدرلینڈز کو بھارت کے اہم ترین شراکت داروں میں شمار کرتے ہیں۔ نیدرلینڈز بھارت کے پانچ بڑے سرمایہ کار ممالک میں سے ایک ہے۔ ہماری تاریخی و تہذیبی روابط اور عوامی سطح پر تعلقات بھی بہت گہرے ہیں۔ جمہوری اقدار، مارکیٹ پر مبنی معیشت اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہماری مشترکہ سوچ کا حصہ ہیں۔ پانی، صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں ہمارا تعاون ہمارے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنا رہا ہے۔ اسی بڑھتے ہوئے تعاون کے پیش نظر 2023 میں بھارت کی جی ٹوئنٹی صدارت کے دوران ہم نے نیدرلینڈز کو بطور مہمان ملک مدعو کیا تھا۔ ہمیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ فروری میں بھارت میں منعقد ہونے والی مصنوعی ذہانت کے اثرات سے متعلق کانفرنس میں بھی نیدرلینڈز کے سابق وزیرِاعظم نے شرکت کی۔
محترم جناب،
بھارت دنیا کا سب سے نوجوان ملک اور دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی بڑی معیشت ہے۔ آپ نیدرلینڈز اور یورپی قیادت کی نئی نسل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہمیں نیدرلینڈز کی مہارت اور بھارت کی رفتار و وسعت کو ہر شعبے میں یکجا کرنا چاہیے۔ جدت، سرمایہ کاری، پائیداری اور دفاع جیسے شعبوں میں تعاون کو نئے افق تک پہنچانا ہے۔ اسی مشترکہ وژن کے ساتھ آج ہم بھارت اور نیدرلینڈز کے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک لے جا رہے ہیں۔ ایک بار پھر آپ کی پرتپاک میزبانی کے لیے بہت بہت شکریہ۔
***
ش ح ۔ع ح۔م ش
U. No.7184
(ریلیز آئی ڈی: 2262155)
وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam