ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم او ای ایف سی سی کی طرف سے ملک بھر میں  سلسلہ وار پانچ موضوعاتی پروگراموں کا انعقاد ہو گا ، جو ہندوستان میں پائے جانے والے شیروں  کی نسل کے لیے وقف ہوگا


آئی بی سی اے سمٹ 2026 کے تناظر میں، ان پروگراموں کے ذریعے  بگ کیٹ کنزرویشن کی کامیابیوں ، چیلنجوں اور حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں کے باہمی تعاون کے اقدامات کو اجاگر کیا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAY 2026 11:08AM by PIB Delhi

ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی مرکزی وزارت (ایم او ای ایف سی سی) شیروں کے تحفظ میں ہندوستان کی قیادت کو اجاگر کرنے اور انٹرنیشنل بگ کیٹ الائنس (آئی بی سی اے) کے مقاصد کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں سلسلہ وار موضوعاتی پروگراموں کاانعقاد کرے گی۔

یہ پروگرام ہندوستان کی پانچ شیروں کی انواع-شیر ، ایشیائی شیر ، تیندوے ، برفانی تیندوے اور چیتہ پر مرکوز ہوں گے اوران میں  حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے تحفظ کی کامیابیوں ، چیلنجوں اور باہمی تعاون کے اقدامات کی نمائش ہوگی۔

موضوعاتی پروگراموں کا انعقاد درج ذیل مقامات پر کیا جائے گا :

  • ایشیائی شیروں کے تحفظ کا پروگرام-گیر ، گجرات
  • چیتہ کے تحفظ کا پروگرام-بھوپال ، مدھیہ پردیش
  • تیندوے کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کا عالمی دن کا پروگرام،  بھونیشور ، اڈیشہ
  • برفانی تیندوے کے تحفظ کا پروگرام  ،گنگٹوک ، سکم
  • چیتوں کے تحفظ کا پروگرام-چندر پور ، مہاراشٹر

یہ پری سمٹ پروگرام بیداری کو فروغ دینے ، متعلقہ فریقوں کی شمولیت کو مضبوط کرنے اور حکومت ہند کے اہم اقدامات کے تحت ہندوستان کی تحفظاتی حصولیابیوں کی کہانیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور کس طرح ان اقدامات کے نتیجے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی واضح اپیل پر ہندوستان کی قیادت میں آئی بی سی اے کا قیام عمل میں آیا ہے ۔

حکومت ہند اور ریاستوں کی طرف سے تحفظ کے کلیدی اقدامات

1۔         ایشیائی شیروں کا تحفظ-گیر ، گجرات

موضوع:  ہندوستان کے منفرد تحفظ کی کامیابی

ایشیائی شیر خصوصی طور پر ہندوستان میں زندہ رہتا ہے اورجنگلی انواع کی بازیابی کے دنیا کے سب سے کامیاب پروگراموں میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے ۔

کئے گئے اہم اقدامات:

  • طویل مدتی تحفظ اور پناہ گاہ کی توسیع کے لیے پروجیکٹ لاین کا نفاذ ۔
  • آبادی کی سائنسی نگرانی اور بیماری کی نگرانی کا نظام ۔
  • گریٹر گیر علاقے میں پناہ گاہ کی بہتری اور شکار کے علاقے میں اضافہ ۔
  • گیر کے محفوظ علاقے سے باہر آس پاس کے علاقوں میں شیروں کے پھیلاؤ کی توسیع۔
  • تصادم کے خاتمے کے لیے ریسکیو اور ریپڈ رسپانس ٹیم۔
  • جنگلی انواع کے تحفظ میں مالدھاری جیسی برادریوں کا کردار۔
  • کمیونٹی کی شمولیت اور مویشیوں کے معاوضے کی میکانزم کے ذریعے گجرات حکومت کے اقدامات۔

2۔         چیتوں کا تحفظ-چندر پور ، مہاراشٹر

موضوع:  ہندوستان کے جنگلاتی تحفظ کی اہم پہل

ہندوستان دنیا بھر کے شیروں کی 70فیصد سے زیادہ آبادی کا پناہ گاہ ہے اور پروجیکٹ ٹائیگر اور نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی (این ٹی سی اے) کے تحت مسلسل کوششوں کے ذریعے شیروں کے تحفظ میں عالمی رہنما کے طور پر ابھرا ہے ۔

کئے گئے اہم اقدامات:

  • ملک بھر میں ٹائیگر ریزرو کی مضبوطی اور توسیع ۔
  • علاقوں کی سطح پر تحفظ اور وائلڈ لائف کوریڈور کا تحفظ ۔
  • کیمرہ ٹریپنگ ، ایم-اسٹریپس اور اے آئی پر مبنی نگرانی کے نظام سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ۔
  • غیر قانونی شکار کے انسداد کا  بہتر بنیادی ڈھانچہ اور خصوصی ٹائیگر پروٹیکشن فورس کی تعیناتی ۔
  • بنیادی پناہ گاہوں کے دائرے سے انسانی بستیوں کی  رضاکارانہ نقل مکانی ۔
  • ٹائیگر ریزرو کے ارد گرد کمیونٹی کی شرکت اور ماحولیاتی ترقی کے اقدامات ۔
  • جنگلی حیات کی سیاحت اور مقامی  برادریوں کے لیے معاش کا فروغ۔
  • چندر پور سمیت ودربھ کے خطے میں رابطے کو بہتر بنانے اور انسانی-شیر تصادم کو کم کرنے کے لیے  مہاراشٹر کے مرکوز کے اقدامات ۔

چندر پور کے پروگرام میں شیروں کی تعداد میں ہندوستان کی قابل ذکر بحالی اور پناہ گاہوں اور گلیاروں کو محفوظ بنانے کے لیے جاری کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا ۔

تیندوے کا تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن،  بھونیشور ، اڈیشہ

موضوع:  انسانی اکثریتی علاقوں میں بقائے باہمی

تیندوے ہندوستان میں سب سے زیادہ پھیلنے والی شیروں کی نسلوں میں سے ہے اور اکثر انسانی بستیوں کے قریب کے علاقوں میں رہتے ہیں ۔

کئے گئے اہم اقدامات:

  • انسانی-جنگلی حیات کے تصادم کی تخفیف کے پروگرام اور ریپڈ رسپانس ٹیم۔
  • بچاؤ اور بازآبادکاری کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی۔
  • بقائے باہمی کو فروغ دینے والی عوامی آگاہی مہمات ۔
  • محکمۂ جنگلات کے صف اوّل کے عملے کی صلاحیت سازی ۔
  • تصادم کے شکار افراد کا سراغ لگانے اور ان کی نگرانی کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ۔
  • ماحولیاتی نظام کی بحالی اور کمیونٹی کی شرکت سے منسلکہ اڈیشہ کے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے اقدامات۔

بھونیشور کا پروگرام ، حیاتیاتی تنوع کے بین الاقوامی دن کے بموافق ہے ، جس میں انسانی اکثریت  والے علاقوں میں بقائے باہمی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر زور دیا جائے گا۔

برفانی تیندوے کا تحفظ-گنگٹوک ، سکم

موضوع: پاسبانِ ہمالیہ

برفانی تیندوے ہمالیائی ماحولیاتی نظام کی ماحولیاتی صحت کے اشاریے شمار ہوتے ہیں اور آب و ہوا کی تبدیلی اور پناہ گاہ کے خاتمے سے  انہیں خطرات کا سامنا ہے۔

کئے گئے اہم اقدامات:

  • ہندوستان میں برفانی تیندوے کی آبادی کاجائزہ (ایس پی اے آئی) پروگرام کا نفاذ ۔
  • مقامی ہمالیائی برادریوں کی شمولیت سے کمیونٹی پر مبنی تحفظ ۔
  • پائیدار ذریعۂ معاش اور ماحولیاتی سیاحت کا فروغ ۔
  • بالائی پناہ گاہوں اور شکار کی انواع کا تحفظ ۔
  • ہمالیائی خطے میں آب و ہوا کے لحاظ سے مستحکم تحفظ کی منصوبہ بندی ۔
  • سرحد پار تحفظ کے اقدامات کے لیے ہمالیائی ریاستوں کے ساتھ تال میل ۔

گنگٹوک کے پروگرام میں پہاڑی ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور برفانی تیندوےکے تحفظ میں مقامی برادریوں کے کردار پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

چیتے کا تحفظ-بھوپال ، مدھیہ پردیش

موضوع: ہندوستان کے گراس لینڈ ایکوسسٹم کی بحالی

ہندوستان نے پروجیکٹ چیتہ کے تحت بڑے درندہ جانوروں کے لیے دنیا کا پہلا بین براعظمی ٹرانسلوکیشن پروجیکٹ شروع کیا ہے ۔

کئے گئے اہم اقدامات:

  • نامبیا اور جنوبی افریقہ کے چیتوں کو مدھیہ پردیش میں مناسب پناہ گاہوں میں آباد کرنا ۔
  • پرے بیس اور گھاس کے میدانوں کے ماحولیاتی نظام کی ترقی ۔
  • سیٹلائٹ کالر اور ماہر مینجمنٹ پروٹوکول کے ذریعے سائنسی نگرانی ۔
  • فیلڈ اسٹاف اور ویٹرنری ٹیم کی صلاحیت سازی ۔
  • پناہ گاہ کا طویل مدتی انتظام اور توسیع کی منصوبہ بندی ۔
  • ریلیز لینڈ اسکیپ کے اطراف میں آباد برادریوں کی رسائی کو مضبوط بنانا ۔

بھوپال کے پروگرام چیتوں کی بحالی اور گراس لینڈ کے ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے کے لیے ہندوستان کی سرکردہ کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا ۔

انٹرنیشنل بگ کیٹ الائنس (آئی بی سی اے)

ہندوستان کی پہل پر شروع کیے گئے بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس کا مقصد دنیا بھر میں شیروں کی سات بڑی انواع کے تحفظ کے لیے عالمی تعاون کو مضبوط کرنا ہے ۔  موضوعاتی پروگرام مندرجہ ذیل اہداف کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر کام کریں گے:

  • شیروں کے تحفظ پر توجہ مرکوز اپنی نوعیت کی پہلی عالمی سربراہ کانفرنس کو اجاگر کیا جائے گا۔
  • عالمی سطح پر تال میل کا فروغ ۔
  • تحفظاتی معلومات کا تبادلہ۔
  • پالیسی اقدامات کا اظہار۔
  • عوامی آگاہی کی بہتری ۔    اور
  • جنگلی حیات کے تحفظ میں ہندوستان کی قیادت کی تقویت ۔

سلسلہ وار پروگراموں کا انعقاد ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے ذریعے ریاستی محکمۂ جنگلات ، این ٹی سی اے ، وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ، نیشنل بائیو ڈائیورسٹی اتھارٹی ، انڈیانا انسٹی ٹیوٹ آف فاریسٹ مینجمنٹ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کیا جا رہا ہے ۔

 

***

ش ح۔م ش ع   ۔ ع د

U-No. 7001


(ریلیز آئی ڈی: 2260551) وزیٹر کاؤنٹر : 9