امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 10؍مئی 2026 ، اتوار کو نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں ملک میں سیلاب کے انتظام اور ہیٹ ویو کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے آفات کے انتظام کے لیے مکمل حکومتی نقطۂ نظرکی حکمت عملی اپنائی ہے

مرکزی وزیر داخلہ  جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ نے ملک کے آفات کے انتظام کے نظام کو نمایاں طور پر مضبوط کیا

میٹنگ کے دوران مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کی تیاری، ابتدائی وارننگ کےنظام، وسائل کی تنصیب اور بین ایجنسی رابطہ کاری کا جائزہ لیا جائے گا

طویل مدتی سیلاب کے خطرات میں کمی کے اقدامات کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 MAY 2026 4:52PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ 10؍مئی 2026 بروز اتوار کو نئی دہلی میں ایک اہم اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے، جس میں ملک کی ممکنہ سیلاب اور ہیٹ ویو (گرمی کی لہر) کی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔

یہ اجلاس خصوصی اہمیت کا حامل ہے ،کیونکہ وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے آفات کے انتظام کے لیے پیشگی اور فیصلہ کن  ’مکمل حکومتی نقطۂ نظراور ’’مکمل معاشرہ کے طرز عمل کو اپنایا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ نے حالیہ برسوں میں ملک کے آفات کے انتظام کے نظام کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے۔ اس میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی ایجنسیوں کے درمیان بہتر رابطہ کاری،نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی بڑے پیمانے پر مضبوطی اور قدرتی آفات کے دوران “صفر جانی نقصان” کے ہدف پر مسلسل توجہ شامل ہے۔

یہ اعلیٰ سطحی جائزہ مودی حکومت کے فعال حکمرانی، شہریو ں پر مرکوز آفات کے انتظام اور آفات سے محفوظ  ہندوستان کی تعمیر کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر داخلہ مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کی تیاری کا جائزہ لیں گے، ابتدائی وارننگ کےنظام، وسائل کی تنصیب اور بین ایجنسی رابطہ کاری کا معائنہ کریں گے، تاکہ جانی نقصان کو صفر اور املاک کے نقصان کو کم سے کم رکھا جا سکے۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ ملک بھر میں جاری سیلاب سے بچاؤ کے طویل مدتی اقدامات کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیں گے، جن میں اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا تحفظ، دریاؤں کے انتظام کے اقدامات اور پیش گوئی کے نظام میں سائنسی ترقی شامل ہیں۔ وہ گزشتہ برس کے جائزہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے، تاکہ جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے اور سرگرمیوں کے تیز اور مربوط نفاذ کو فروغ دیا جا سکے۔

اعلیٰ سطحی میٹنگ میں توجہ کے مرکز میں رہنے والے اہم امور درج ذیل ہیں:

  • جدید ٹیکنالوجی اور بروقت اعداد وشمار کے انضمام کے ذریعے سیلاب کی پیش گوئی اور ابتدائی وارننگ کےنظام کو مضبوط بنانا۔
  • بیک وقت آنے والی آفات، خاص طور پر سیلاب اور ہیٹ ویو(گرمی کی لہر) سے نمٹنے کی تیاری کو بہتر بنانا۔
  • جان و مال کے نقصان سے بچاؤ کے لیے کمیونٹی آگاہی اور لچک بڑھانے کے پروگرامز کو فروغ دینا۔
  • ضروری امدادی سامان کے مناسب ذخائر اور طبی تیاری کو یقینی بنانا۔

*****

ش ح ۔م ع ا۔  ن ع

U. No.6822


(ریلیز آئی ڈی: 2259159) وزیٹر کاؤنٹر : 6