وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ویوز ڈاک بازار کا دوسرا ایڈیشن 16 سے 18 جون 2026 تک منعقد کیا جائے گا


ویوز ڈاک بازار 2026 میں ویوئنگ روم اور ورک اِن پروگریس لیب کیلئے درخواستوں کا آغاز ہو گیا ہے

ویوز ڈاک بازار 2026آئندہ دور کی کہانی سنانے کیلئے ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ فراہم کرے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 MAY 2026 10:46AM by PIB Delhi

ویوز ڈاک بازار کا دوسرا ایڈیشن 16 سے 18 جون 2026 تک 19ویں ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) کے ساتھ ممبئی کے این ایف ڈی سی کمپلیکس میں منعقد کیا جائے گا۔

ویوز ڈاک بازار ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے دستاویزی فلموں، اینیمیشن اور مختصر فلم سازوں کےسفر کو فروغ دینے اور رفتار بخشنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم اشتراک، رہنمائی، مارکیٹ تک رسائی اور عالمی سطح پر شناخت کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اپنے دوسرے ایڈیشن کے ساتھ اس پلیٹ فارم کا مقصد آڈیو ویژول صنعت کے تجربہ کار پیشہ ور افراد اور ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو ایک ساتھ لانا ہے۔اس کے علاوہ، یہ بازار تخلیق کاروں، پروڈیوسرز، ڈسٹری بیوٹرز، براڈکاسٹرز، مالی معاونین اور ٹیکنالوجی شراکت داروں کے لیے ایک متحرک مرکز کے طور پر کام کرے گا، جو تخلیق اور تقسیم کے مختلف مراحل میں تعاون فراہم کرتے ہوئے غیر معمولی کہانی سنانے کے فن کو مضبوط بنائے گا اور فلم سازوں کو عالمی ناظرین تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا۔شرکاء ماہرین اور تجربہ کار پیشہ ور افراد کے ساتھ براہِ راست تبادلۂ خیال کے ذریعے موجودہ صنعتی رجحانات، مارکیٹ کی ضروریات، تقسیم کی حکمت عملیوں اور ناظرین کی ترجیحات کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل کریں گے۔

ویوز ڈاک بازار کے اہم حصوں میں سے ایک ویوئنگ روم (وی آر) ہے، جہاں حال ہی میں مکمل ہونے والی یا پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے میں موجود دستاویزی، مختصر اور اینیمیشن فلموں کو رجسٹرڈ نمائندگان کے ایک منتخب گروپ کو دکھایا جائے گا۔ یہ ایک محفوظ پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جس تک صرف منتخب خریداروں، پروگرامرز، ڈسٹری بیوٹرز اور سرمایہ کاروں کو رسائی حاصل ہوگی۔ یہ فلم سازوں کو تقسیم کے معاہدے حاصل کرنے، شریک پروڈیوسرز اور عالمی فروخت کے ایجنٹس سے رابطہ قائم کرنے، فلمی میلوں کے مواقع تلاش کرنے اور مالی معاونت حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ ایک خصوصی طور پر تیار کردہ نظام کے ذریعے خریدار زبان، دورانیہ، تیاری کے مرحلے اور دیگر تفصیلات کی بنیاد پر فلموں کو دیکھ سکتے ہیں، جبکہ منتخب فلمیں ویوئنگ روم کیٹلاگ میں بھی شامل کی جائیں گی، جو تمام رجسٹرڈ نمائندگان کے ساتھ شیئر کی جائے گی اور پروگرام سے قبل آن لائن دستیاب ہوگی۔

ورک اِن پروگریس لیب(ڈبلیو آئی پی)،یہ لیب خاص طور پر دستاویزی اور اینیمیشن فلموں کے رف کٹ مرحلے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ بند کمرے میں منعقد ہونے والی اس لیب میں منتخب شرکاء کو تجربہ کار فلم سازوں، ایڈیٹرز اور بین الاقوامی مشیروں سے قیمتی فیڈبیک، رہنمائی اور مشورے حاصل ہوتے ہیں، جس سے انہیں اپنے منصوبوں کو وسیع ناظرین کے لیے مزید بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

وی آر، اے آر اور ایکس آر پر مرکوز ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا افتتاح ویوز ڈاک بازار میں کیا جائے گا

پہلی بار، ویوز ڈاک بازار میں ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ بھی پیش کی جائے گی، جو امیسرِو مواد کے تخلیق کاروں، پروڈیوسرز اور ٹیکنالوجی شراکت داروں کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم ہے۔ وی آر، اے آر، ایکس آر اور باہمی تعامل پر مبنی تجربات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے یہ مارکیٹ جدید منصوبوں کی نمائش، کہانی سنانے کے نئے طریقوں کی تلاش اور مؤثر اشتراک کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گی۔

اپنے متحرک پروگراموں اور صنعت پر مبنی اقدامات کے ساتھ، ویوز ڈاک بازار دستاویزی فلموں، اینیمیشن اور مختصر فلموں کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، جبکہ تخلیقی بہترین کارکردگی اور بین الاقوامی رسائی کے نئے راستے بھی ہموار کر رہا ہے۔

ویوز ڈاک بازار 2026 میں ویوئنگ روم اور ڈبلیو آئی پی لیب کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یہ ایک عالمی پلیٹ فارم ہے جو دستاویزی اور اینیمیشن فلم سازوں کو صنعت کے سرکردہ ماہرین سے جوڑتا ہے۔ خواہشمند امیدوار 15 مئی 2026 کو ہندوستانی وقت کے مطابق رات 11:59 بجے تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

سال2024 میں منعقد ہونے والے ڈاک فلم بازار کے پہلے ایڈیشن کی پی آئی بی فائل تصاویر

اہلیت:
یہ پروگرام دنیا بھر کی دستاویزی اور اینیمیشن فلموں کے لیے کھلا ہے۔ شارٹ، میڈیم اور فیچر لینتھ فلمیں ویوز ڈاک بازار 2026 میں نمائش کے لیے اہل ہیں۔ فلمیں مکمل ہو چکی ہوں یا مکمل ہونے  کے مرحلے میں ہوں اور ان کی زیادہ تر شوٹنگ مکمل ہو چکی ہو۔ ترقی یا ابتدائی تیاری کے مرحلے میں موجود منصوبے اہل نہیں ہوں گے۔ وہ فلم ساز جو اپنی فلموں کے لئے فیسٹیول نمائش، فروخت، تقسیم یا فنڈنگ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، انہیں خاص طور پر درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ محدود یا بالکل بھی بین الاقوامی نمائش نہ رکھنے والی فلمیں بھی قابلِ قبول ہیں۔

جمع کرانے کا طریقہ کار:

ابتدائی مرحلے میں درخواست دہندگان کو جائزے کے لیے مکمل فلم یا اس کے رف کٹ کا پاس ورڈ سے محفوظ اسکرینر لنک جمع کرانا ہوگا۔ انتخاب ہونے کی صورت میں فلم سازوں کو ویوئنگ روم کے لیے کم از کم 10 منٹ کا فوٹیج جمع کرانا ہوگا۔ مکمل فلم جمع کرانے کی خاص طور پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ حتمی فائلیں محفوظ طریقے سے اپ لوڈ کی جائیں گی اور صرف مجاز شرکاء کے لیے دستیاب ہوں گی۔

فلم سازوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کام کو بین الاقوامی سطح پر پیش کریں اور دستاویزی و اینیمیشن صنعت کے اہم فیصلہ سازوں سے رابطہ قائم کریں۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار نیچے دیے گئے لنک پر کلک کرکے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

https://my.miff.in/vr/start/

قواعد و ضوابط، اکثر پوچھے جانے والے سوالات (ایف اے کیو) اور وی آر اورزیرِ تکمیل منصوبوں سے متعلق مزید معلومات یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ع د

U.NO.6692


(ریلیز آئی ڈی: 2258328) وزیٹر کاؤنٹر : 9