وزارت اطلاعات ونشریات
لائیو ایوینٹس ڈیولپمنٹ سیل کی چوتھی میٹنگ میں بھارت کو براہِ راست تقریبات کے ایک عالمی مرکز کے طور پر پیش کرنے کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا
براہِ راست تقریبات کا شعبہ تمام تر متعلقہ شعبوں میں روزگار، سیاحت اور اقتصادی ترقی کا کلیدی عنصر بننے کے لیے تیار ہے
انڈیا سنے ہب پورٹل پر براہِ راست تقریبات کے لیے ایک یہ جگہ پر منظوری حاصل ہونے سے تیز رفتار اور شفاف منظوری نظام کو یقینی بنایا جا سکے گا
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 31 مئی 2026 تک ماڈل ایگزیکیوٹیو آرڈر اپنانے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ براہِ راست تقریبات کے لیے لائسنس جاری کرنے اور اجازت دینے کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ ہو
حکومت نے کاروبار کرنے میں آسانی، بنیادی ڈھانچے اور ہنرمندی سےمتعلق پہل قدمیوں کے ذریعہ براہِ راست تقریبات کے شعبے کو تقویت بہم پہچانے کے تئیں اپنی عہد بستگی کا اعادہ کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 MAY 2026 2:34PM by PIB Delhi
لائیو ایوینٹس ڈیولپمنٹ سیل (ایل ای ڈی سی) کی چوتھی میٹنگ کا اہتمام اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب چنچل کمار کی صدارت میں، 30 اپریل 2026 کو وگیان بھون میں کیا گیا۔ اس میٹنگ میں 9 مرکزی وزارتوں،6 ریاستوں کے نمائندوں، اور 12 صنعتی اراکین نے شرکت کی۔

بھارت کا منظم براہِ راست تقریبات کا شعبہ، جس کی مالیت 2025 میں 145 بلین روپے کے بقدر تھی، صنعت کے تخمینے کے مطابق، میڈیا اور تفریحی شعبے میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والے حصے کے طور پر ابھرا ہے۔ اس شعبے کو فروغ دینے کے لیے، اطلاعات و نشریات کی وزارت نے جولائی 2025 میں سیکریٹری، آئی اینڈ بی کی سربراہی میں ایک لائیو ایونٹس ڈیولپمنٹ سیل (ایل ای ڈی سی) قائم کیا ہے۔ اس میں مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں، صنعتی اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے شامل ہیں۔
ایل ای ڈی سی کا مقصد کنسرٹ اکانومی کو قومی ترقی کے کلیدی محرکات میں سے ایک کے طور پر رکھنا اور 2030 تک ہندوستان کو لائیو ایونٹس کا عالمی مرکز بنانا اور اس شعبے میں 15-20 ملین اضافی ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ اس شعبے کے 2028 تک 10 فیصد سے 196 بلین روپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔
میٹنگ کے دوران سکریٹری (ایم آئی بی) نے ہندوستان کی لائیو ایونٹس انڈسٹری کی ترقی کے لیے ایک مربوط روڈ میپ بنانے میں ایل ای ڈی سی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ براہِ راست تقریبات کا شعبہ میڈیا اور تفریحی صنعت کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے طبقوں میں سے ایک ہے، جو روزگار پیدا کرنے، سیاحت کو فروغ دینے اور متعلقہ شعبوں میں اقتصادی ضرب میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

ایل ای ڈی سی کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات کی پیشرفت جناب پرتھول کمار، جوائنٹ سکریٹری (براڈکاسٹنگ)، ایم آئی بی نے پیش کی۔ یہ بتایا گیا کہ انڈیا سنے ہب (آئی سی ایچ) پورٹل پر لائیو ایونٹ کی اجازتوں کے لیے سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم تیار کیا گیا ہے۔ ریاستوں کے ذریعہ آئی سی ایچ پورٹل کو اپنانے سے لائیو ایونٹ کی اجازت کے عمل کو ڈیجیٹل بنانے میں مدد ملے گی، اور بروقت، شفاف اور موثر منظوریوں کو یقینی بنایا جائے گا۔
علاوہ ازیں، ’’بھارت میں براہِ راست تقریبات کے لیے لائسنس اور اجازت دینے کو سہل بنانے کے لیے ماڈل اگزیکیوٹیو آرڈر، 2026‘‘ کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اس کے لیے حتمی تاریخ 31 مئی 2026 رکھی گئی، جسے 13 مارچ 2026 کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساجھا کیا گیا تھا۔ اس فریم ورک کا مقصد بھارت میں براہِ راست تقریبات کی صنعت کے لیے ایک سہل اور اسٹینڈرڈ ضابطہ قائم کرنا ہے۔
ایل ای ڈی سی نے براہِ راست تقریبات کے زمرے کے لیے ’’گرین فیلڈ وینیو ڈیولپمنٹ‘‘ اور ہنرمندی سے متعلق پہل قدمیوں پر ڈرافٹ کنسپٹ نوٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یہ جانکاری دی گئی کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن (آئی آئی ایم سی)، ایم ای ایس سی او رای ای ایم اے کے ساتھ شراکت داری میں بہت جلد لائیو ایوینٹس میں سرٹیفکیٹ کورس متعارف کرائے گا۔

تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب چنچل کمار نے کہا، ’’حکومت ، مرکز و ریاستی، دونوں کی جانب سے میں یہ یقین دلاتا ہوں کہ براہِ راست تقریبات کے انعقاد کے طریقہ کار کو مضبوط اور شفاف بنانے کے لیے ضروری سہولتوں کو توسیع دی جائے گی۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ایل ای ڈی سی کے تمام اراکین کی منشا اور ارادوں میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، اور اب مؤثر نفاذ پر توجہ مرکوز ہونی چاہئے۔‘‘
اطلاعات و نشریات کی وزارت بھارت میں براہِ راست تقریبات کے شعبے کے لیے ایک معاون اور نمو پر مبنی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے تمام تر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6545
(ریلیز آئی ڈی: 2257300)
وزیٹر کاؤنٹر : 13