وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سکم کے 50 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کی جھلکیاں شیئر کیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 APR 2026 3:08PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سکم کے 50 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے ریاست کے ثقافتی ورثے ، پائیدارطرز زندگی اور قومی ترقی میں ان کے تعاون کی کافی ستائش کی۔
ایکس پر سلسلے وار پوسٹس پر وزیر اعظم نے لکھا ؛
‘‘میں آپ کو ، سکم کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں یہاں کے لوگوں کے پیار اور آشیرواد کا بدلہ دینے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑوں گا ۔’’
‘‘سکم میں ماحولیاتی صحت مندی و تندرستی کی سیاحت کے بے پناہ امکانات ہیں ۔ ہم ملک بھر میں سیاحت کی ترقی کے ساتھ ساتھ اسے فروغ دے رہے ہیں ۔اس سلسلے میں میری خصوصی اپیل ہے۔’’
‘‘سکم کے نوجوان کھیلوں کے تئیں بے حد پرجوش ہیں اور انہوں نے میدان پر بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے ۔
مرکزی حکومت انہیں بہتر سہولیات اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کئی پروجیکٹوں پر کام کر رہی ہے ۔’’
‘‘آج دنیا پائیدار طرز زندگی کی بات کر رہی ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمارا شمال مشرق اور خاص طور پر سکم اس کے لیے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے ۔’’
‘‘گنگٹوک میں سکم کے ثقافتی ورثے کا مشاہدہ کرنا میرے لیے ناقابل فراموش تجربہ رہا۔
ایسا لگا جیسے پورا ہندوستان ایک پروگرام میں اکٹھا ہو گیا ہو ۔ مسحور کن پرفارمنسز نے ‘ایک بھارت ، شریشٹھ بھارت‘ کی ایک قابل ذکر اور غیر معمولی جھلک پیش کی ۔اس پروگرام سے وابستہ ہر فرد کو میری دلی مبارکباد ۔ ’’
‘‘گنگٹوک میں لوگوں کے جوش و خروش اور پیار نے مجھے نئی توانائی سے بھر دیا ۔ میں ایک بار پھر سکم کی اپنی بہنوں اور بھائیوں کو ان کی ریاست کے 50 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ہندوستان کو قومی ترقی میں سکم کے تعاون پر بہت فخر ہے ۔ سکم کے لوگوں نے کئی شعبوں میں خود کو ممتاز کیا ہے اور ان کی شاندار کارکردگی کے لیے ان کی تعریف کی جاتی ہے ۔
گنگٹوک میں لوگوں کے جوش و خروش اور پیار نے مجھے نئی توانائی فراہم کی ہے۔میں ایک بار پھر سکم کی اپنی بہنوں اور بھائیوں کو ان کی ریاست کے 50 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے لیے مبارکباد دیتا ہوں ۔ ہندوستان کو قومی ترقی میں سکم کے تعاون پر بے حد فخر ہے ۔ لوگ... pic.twitter.com/JZSFwjiSdU
- نریندر مودی (@narendramodi) 28اپریل 2026
‘‘یہاں سکم کے 50 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کی کچھ اور جھلکیاں ہیں ۔’’
************
ش ح۔م ع۔ م ذ
UR. No. 6407
(ریلیز آئی ڈی: 2256273)
وزیٹر کاؤنٹر : 8