وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ترقیاتی شراکت داری کو بے مثال تحریک ملے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 APR 2026 5:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان-نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری میں ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ترقیاتی شراکت داری میں بے مثال رفتار کا اضافہ کرے گا اور اس گہرے اعتماد، مشترکہ اقدار اور عزائم کی عکاسی کرتا ہے جو دونوں ممالک کو باہم مربوط کرتے ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایف ٹی اے سے کسانوں، نوجوانوں، خواتین، ایم ایس ایم ایز، کاریگروں، اسٹارٹ اپس، طلباء اور اختراع کاروں کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترقی کی نئی راہیں کھولے گا، مواقع پیدا کرے گا اور تمام شعبوں میں ہم آہنگی کومضبوط کرے گا۔

جناب مودی نے مزید  کہا کہ نیوزی لینڈ کی طرف سے 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے سے زراعت، مینوفیکچرنگ، اختراعات اور ٹیکنالوجی میں تعاون کو تقویت ملے گی اور دونوں ممالک کے لیے زیادہ خوشحال اور متحرک مستقبل کی راہ ہموار ہوگی۔

 

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

 

’’آج  کا دن ہندوستان-نیوزی لینڈ کی شراکت میں ایک تاریخی لمحہ ہے!

مجھے خوشی ہے کہ آج ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے مابین  ایف ٹی اے پر کیا گیادستخط ہماری ترقیاتی شراکت داری کی رفتار میں بے مثال اضافہ کرے گا۔ یہ گہرے اعتماد، مشترکہ اقدار اور عزائم کی عکاسی کرتا ہے جو دونوں ممالک  کوباہم مربوط کرتا ہے۔

اس معاہدے سے ہمارے کسانوں، نوجوانوں، خواتین،ایم ایس ایم یز، کاریگروں، اسٹارٹ اپس، طلباء اور اختراع کاروں کو بہت فائدہ ہوگا۔ یہ ترقی کی نئی راہیں کھولے گا، مواقع پیدا کرے گا اور تمام شعبوں میں ہماری ہم آہنگی کو مضبوط کرے گا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم زراعت، مینوفیکچرنگ، اختراعات اور ٹیکنالوجی میں ہمارے تعاون کو مزید مضبوط کرے گا، جس سے دونوں ممالک کے لیے مزید خوشحال اور متحرک مستقبل کی راہ ہموار ہوگی۔

chrisluxonmp@”

وزیر اعظم کے دفتر نے بھی ایکس پوسٹ میں کہا:

’’ایک پیغام میںPM @narendramodi نے کہا کہ ہندوستان-نیوزی لینڈایف ٹی اے گہری عالمی مصروفیت اور مشترکہ خوشحالی کی طرف ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ دو متحرک جمہوریتوں کے درمیان معاشی تعلقات کو مضبوط کرتا ہے، کسانوں، کاریگروں، نوجوانوں، کاروباریوں، خواتین اور ایم ایس ایم ایز کے لیے مواقع کے دروازے کھولتا ہے۔

اس سے کسانوں، نوجوانوں،ایم ایس ایم ایز اور کاروباریوں کے لیے مواقع پیدا ہوں گے۔ "IndiaNZFTA#

 

*****

 ( ش ح ۔ م ح۔ع د)

U. No. 6368


(ریلیز آئی ڈی: 2256033) وزیٹر کاؤنٹر : 13