وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے صدر ایمانوئل میخواں سے فون پر بات کی اور مغربی ایشیا کی صورتحال اور بحری سلامتی پر بات چیت کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 APR 2026 10:24PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کوفرانس کے صدر ایمانوئل میخواں ایک فون موصول ہوا۔
فون پرہوئی بات چیت کے دوران ، دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے آبنائے ہرمز میں تحفظ کو بحال کرنے اوربحری کارروائیوں کے آزادانہ نقل وحمل کو یقینی بنانے کی فوری ضرورت سے اتفاق کیا ۔
دونوں رہنماؤں نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کابھی اعادہ کیا ۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ؛
‘‘مجھے عزیز دوست صدر ایمانوئل میخواں کی ایک فون کال موصول ہوئی ۔ ہم نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور آبنائے ہرمز میں حفاظت اور بحری کارروائیوں کے آزادانہ نقل وحمل کو فوری طور پر بحال کرنے کی ضرورت سے اتفاق کیا ۔
ہم خطے اور اس سے باہر امن اور استحکام کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے قریبی تعاون کو جاری رکھیں گے ۔
@EmmanuelMacron”
****
ش ح۔ش م۔ ش ا
U NO: 5947
(ریلیز آئی ڈی: 2252843)
وزیٹر کاؤنٹر : 11