وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ادویاتی شعبے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی قوت کے بارے میں ایک مضمون ساجھا کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 APR 2026 1:11PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا کے ذریعہ تحریر کردہ ایک مضمون ساجھا کیا۔
یہ مضمون اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ بھارت کا ادویاتی شعبہ ’’دنیا کی فارمیسی‘‘ سے اختراع کے مرکز میں تبدیل ہو رہا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے تحت، وسیع تر تحقیق اور ترقی، بایولاجکس، بایو سمیلرز اور جدید ترین طریقہ ہائے علاج پر توجہ دی جا رہی ہے، کیونکہ بھارت اس شعبے میں عالمی دوڑ میں سبقت لینے کی تیاری کر رہا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی؛
’’دنیا کی فارمیسی سے اختراع کا مرکز بننے تک، بھارت کا ادویاتی شعبہ ویلیو چین میں ترقی کی جانب گامزن ہے۔ موجودہ حکومت کے تحت، وسیع تر تحقیق و ترقی، بایولاجکس، بایوسمیلرز اور جدید ترین طریقہ ہائے علاج پر توجہ دی جا رہی ہے۔
مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا @JPNadda کے ذریعہ تحریر کردہ لازمی طور پر پڑھا جانے والا جائزہ جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح بھارت اس شعبے میں عالمی دوڑ میں سبقت لینے کے لیے تیاری کر رہا ہے!
https://www.thehindubusinessline.com/opinion/india-moving-up-the-pharma-value-chain/article70858640.ece”
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5821
(ریلیز آئی ڈی: 2251969)
وزیٹر کاؤنٹر : 5