بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

قانون ساز اسمبلیوں کے عام اور ضمنی انتخابات 2026


آسام اور پڈوچیری میں اب تک کی سب سے زیادہ پولنگ میں شرکت ریکارڈ کی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 APR 2026 8:58PM by PIB Delhi

آسام، کیرالہ اور پڈوچیری کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات اور 3 ریاستوں (کرناٹک، ناگالینڈ اور تریپورہ) کے 4 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ آج صبح 7:00 بجے شروع ہوئی اور مجموعی طور پر چند واقعات کے علاوہ پرامن رہی۔

آسام اور پڈوچیری نے آج اپنے اب تک کے سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ کا ریکارڈ قائم کیا، جہاں بالترتیب 85.38فیصد اور 89.83فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ اس سے قبل آسام اور پڈوچیری میں سب سے زیادہ ووٹنگ بالترتیب 84.67فیصد (2016 کے عام انتخابات برائے قانون ساز اسمبلی) اور 86.19فیصد (2011 کے عام انتخابات برائے قانون ساز اسمبلی) تھی۔

ووٹنگ کی تفصیلات (فیصد)* درج ذیل ہیں+:

 

ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقہ

پولنگ فیصد(%)

مرد

خواتین

مخنس

کل

قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات

آسام

84.80

85.96

36.84

85.38

کیرلا

75.01

80.86

57.04

78.03

پڈوچیری

88.09

91.33

91.81

89.83

اے سی کے ضمنی انتخابات

کرناٹک

1 باگل کوٹ-24

68.69

68.68

0.07

68.70

 2  دیوناگری جنوب-107

68.55

68.55

0.08

68.55

ناگالینڈ

1  کوریڈانگ-28

79.34

85.14

-

82.21

تریپورہ

1  دھرمانگر-56

79.80

80.26

-

80.04

*یہ اعداد و شمار پولنگ افسران(پی آر اوز) کی جانب سے ای سی آئی نیٹ پر اپ لوڈ کردہ ڈیٹا کے مطابق ہیں۔ 3,469 پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا ابھی اپڈیٹ ہونا باقی ہے۔*

+یہ اعداد و شمار عارضی ہیں اور اس میں سروس ووٹرز اور پوسٹل بیلٹس شامل نہیں ہیں۔ حتمی اعداد و شمار الیکشن کمیشن کے انڈیکس کارڈ کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) جناب گیانیش کمار، الیکشن کمشنرز ڈاکٹر ایس ایس سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کے ساتھ پولنگ کے عمل کی براہ راست ویب کاسٹنگ کے ذریعے نگرانی کرتے رہے، جو اس بار پہلی مرتبہ آسام، کیرالہ اور پڈوچیری کے 100فیصد پولنگ اسٹیشنز میں یقینی بنائی گئی۔

آسام اور کیرالہ کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کی کل 296 اسمبلی حلقوں میں، جن میں 5.31 کروڑ سے زائد ووٹرز شامل ہیں، آج پولنگ ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ 3 ریاستوں (کرناٹک، ناگالینڈ اور تریپورہ) کے 4 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات بھی منعقد ہوئے۔

انٹرنیشنل الیکشن وزیٹر پروگرام (آئی ای وی پی) کے تحت 22 ممالک کے 38 نمائندوں نے انتخابی عمل کا مشاہدہ کیا۔

2.5 لاکھ سے زائد پولنگ عملہ گزشتہ رات ہی اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گیا تھا۔ پولنگ سے قبل 7 بجے تک ماک پول مکمل کیے گئے، جو 1,899 امیدواروں کے مقرر کردہ 1.8 لاکھ پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں انجام پائے، اور پولنگ تمام 63,084 پولنگ اسٹیشنز پر بیک وقت پرامن طور پر شروع ہوئی۔

پریزائیڈنگ افسران نے الیکشن کمیشن کی تازہ ہدایات کے مطابق پولنگ کے اختتام پر پولنگ اسٹیشن چھوڑنے سے پہلے ووٹر ٹرن آؤٹ کے ابتدائی اعداد و شمار اپ ڈیٹ کیے، جس سے تقریباً ووٹر ٹرن آؤٹ کے رجحانات کی اپڈیٹ میں تاخیر کم سے کم رہی۔

ان انتخابات میں متعدد نئے ووٹر دوست اقدامات کیے گئے، جیسے ای وی ایم بیلٹ پیپر پر امیدواروں کی آسانی سے شناخت کے لیے رنگین تصاویر، موبائل ڈیپازٹ فیسیلٹی (ایم ڈی ایف)، نئے ڈیزائن کردہ ووٹر انفارمیشن سلپس (وی آئی ایس) تاکہ آسانی سے پڑھی جا سکیں، اور ہر پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی تعداد کو 1,200 تک محدود کرنا۔

معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی ووٹرز) کی سہولت کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر وہیل چیئرز اور رضاکاروں کی تعیناتی بھی کی گئی۔ انہیں پولنگ اسٹیشن تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ سہولت بھی فراہم کی گئی۔

ضلع وار اور اسمبلی حلقہ وار اندازاً ووٹر ٹرن آؤٹ کے اعداد و شمار ای سی آئی نیٹ ایپ پر دستیاب ہیں۔

 

********

 (ش ح ۔ش ت ۔ر ض)

U. No. 5647


(ریلیز آئی ڈی: 2250675) وزیٹر کاؤنٹر : 17