وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے پی ایم مدرا یوجنا کی کامیابی کے11ویں سالگرہ کے موقع پر خیالات کا اظہار کیا
وزیراعظم نے اس بات کے مناظر پیش کیے کہ کس طرح پی ایم مدرا یوجنا نے لاکھوں لوگوں کو خواب دیکھنے اور انہیں پورا کرنے کا اعتماد اور وسائل فراہم کیے ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 APR 2026 1:18PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پی ایم مدرا یوجنا کی کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات کے مناظر پیش کئے کہ کس طرح پی ایم مدرا یوجنا نے لاکھوں لوگوں کو خواب دیکھنے اور انہیں پورا کرنے کا اعتماد اور وسائل فراہم کئے ہیں۔
وزیر اعظم نے اس بات کا ذکر کیا کہ رکاوٹوں کو دور کر کے اور ہمارے عوام کی امنگوں پر اعتماد کرتے ہوئے، اس پہل نے پورے بھارت میں کاروباری جذبے کو مضبوط کیا ہے۔ جناب نریندرمودی نے مزید کہا کہ پی ایم مدرا یوجنا ایک ایسے اقتصادی نظریے کی عکاسی کرتی ہے جہاں مواقع سب کے لیے دستیاب ہیں اور نئے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اسکیم کی تغیراتی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ اس نے یوا شکتی اور ناری شکتی پر مثبت اثر ڈالا ہے اور ہر خواب کو پروان چڑھانے کے لیے مناسب تعاون فراہم کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نےایکس پر ایک سلسلے وار پیغامات میں لکھا:
’’پی ایم مدرا یوجنا نے لاکھوں لوگوں کو خواب دیکھنے کا اعتماد اور انہیں پورا کرنے کے وسائل فراہم کر کے قرض تک رسائی کی تعریف بدل دی ہے۔ رکاوٹوں کو دور کر کے اور ہمارے عوام کی امنگوں پر اعتماد کرتے ہوئے، اس نے پورے بھارت میں کاروباری جذبے کو مضبوط کیا ہے۔‘‘
#11YearsOfMUDRA"
’’مدرا یوجنا کی تبدیلی لانے والی صلاحیت کی ایک جھلک اور یہ کس طرح ہماری یوا شکتی اور ناری شکتی پر مثبت اثر ڈال رہی ہے۔‘‘
#11YearsOfMUDRA"
’’پی ایم مدرا یوجنا ایک ایسے اقتصادی نظریے کی عکاسی کرتی ہے جہاں مواقع سب کے لیے دستیاب ہیں، اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور ہر خواب کو پروان چڑھانے کے لیے مناسب تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔‘‘
#11YearsOfMUDRA"
----------------------------------------------
ش ح۔ع ح۔ش ت
UN-NO-5545
(ریلیز آئی ڈی: 2249980)
وزیٹر کاؤنٹر : 19
یہ ریلیز پڑھیں:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada