وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے جناب تو لام کو سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 APR 2026 12:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر جناب تو لام کو دلی مبارکباد پیش کی ۔

نئے صدر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان وقت  کے معیار پرکھری اترنے والی دوستی مزید مستحکم ہوگی۔  جناب مودی نے مزید کہا کہ وہ دونوں ممالک اور خطے کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:

‘‘سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر جناب تو لام کو دلی مبارکباد ۔  مجھے یقین ہے کہ ان کی قیادت میں ، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان وقت  کے معیار پرکھری اترنے والی دوستی مزید مستحکم ہوگی ۔میں اپنے لوگوں اور خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں ۔’’

 

****

ش ح۔ع و۔ ش ا

U NO: 5485


(ریلیز آئی ڈی: 2249588) وزیٹر کاؤنٹر : 13