زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرِ زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان نے متعدد ریاستوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کا نوٹس لیا


جناب چوہان نے افسران کو ہدایت دی کہ ژالہ باری اور شدید بارش سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جائے

کسان بھائیوں اور بہنوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، اس مشکل گھڑی میں مودی حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے: جناب چوہان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 APR 2026 12:15PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے زراعت و کسان بہبود اور دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان نے متعدد ریاستوں میں ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری کا نوٹس لیا ہے۔ جناب چوہان نے وزارتِ زراعت کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ ژالہ باری اور شدید بارش سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جائے۔

مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ متعلقہ ریاستوں کے حکام سے رابطہ قائم کر کے صورتحال کی مکمل معلومات حاصل کی جائیں۔ انہوں نے کسان بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلایا کہ انہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اس مشکل گھڑی میں مودی حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

جناب چوہان آج متعلقہ ریاستوں کے وزرائے زراعت کے ساتھ ژالہ باری اور شدید بارش کے باعث ہونے والے فصلی نقصان کے معاملے پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-5405


(ریلیز آئی ڈی: 2249122) وزیٹر کاؤنٹر : 17