امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے  یوم اڈیشہ کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی


پربھو جگن ناتھ کی الٰہی کرم نوازی اور شاندار ثقافتی ورثے سے مالا مال اڈیشہ، بھارت کے فخر کے طور پر جگمگا رہا ہے

وکست  بھارت کے سفر میں اڈیشہ نئی بلندیوں کو چھوتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کے نئے سنگ میل حاصل کرے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 APR 2026 11:08AM by PIB Delhi

داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے یوم اڈیشہ کے موقع پر ریاست کے عوام کو اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا؛

‘‘اڈیشہ کے بھائیوں اور بہنوں کویوم  اڈیشہ کی دلی مبارکباد۔ پربھو جگن ناتھ کی الٰہی کرم نوازی اور شاندار ثقافتی ورثے سے مالا مال اڈیشہ بھارت کے فخر کے طور پر جگمگا رہا ہے۔ وکست  بھارت کے سفر میں اڈیشہ نئی بلندیوں کو چھوتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کے نئے سنگ میل حاصل کرے، یہی میری دعا ہے۔’’

 

...................

) ش ح –ع ح-ن  م )

U.No. 5207

 


(ریلیز آئی ڈی: 2247591) وزیٹر کاؤنٹر : 13