وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم کا ریاست آندھرا پردیش کے ضلع مرکاپورم میں پیش آئے المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
وزیرِ اعظم کی جانب سے مالی امداد (ایکس گریشیا) کا اعلان
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 MAR 2026 11:19AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے ریاست آندھرا پردیش کے ضلع مرکاپورم میں پیش آئے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے اُن افراد کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے جنہوں نے اپنے عزیز و اقارب کو کھو دیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
جناب مودی نے اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے ہر جاں بحق ہوئے شخص کے ورثاء کو 2 لاکھ روپے بطور مالی امداد دیے جائیں گے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا:
’’آندھرا پردیش کے ضلع مرکاپورم میں پیش آنے والا حادثہ نہایت المناک ہے۔ جن لوگوں نے اپنے عزیز و اقارب کو کھو دیا ہے، اُن سے دلی تعزیت۔ دعا ہے کہ زخمی جلد از جلد صحت یاب ہوں۔
پی ایم این آر ایف سے ہر جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء کو 2 لاکھ روپے بطور مالی امداد دیے جائیں گے، جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ : وزیرِ اعظم @narendramodi‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4954
(ریلیز آئی ڈی: 2245560)
وزیٹر کاؤنٹر : 15