وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نےاترپردیش کے پریاگ راج میں عمارت کے گرنے کے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا
وزیراعظم نے پی ایم این آر ایف سے امدادی رقم کا اعلان کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 MAR 2026 5:40PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نےآج اتر پردیش کے پریاگ راج میں عمارت کے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہیں، وزیرِ اعظم نریندر مودی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ہر فوت شدہ کے اہل خانہ کے لئےوزیراعظم قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو 50,000 روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔
وزیرِ اعظم ایکس پر لکھا:
‘‘اترپردیش کےپریاگ راج میں ایک عمارت کے گرنے کےحادثے پر مجھے گہرا دکھ ہے۔ میری ہمدردیاں اس مشکل وقت میں متاثرہ لوگوں اور ان کے کنبوں کے ساتھ ہیں۔دعا ہے کہ زخمی افراد جلد صحتیاب ہوں۔پی ایم این آر ایف سے ہر فوت شدہ کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے۔"
***
ش ح۔ ک ا۔ ن ع
U.NO.4712
(ریلیز آئی ڈی: 2244091)
وزیٹر کاؤنٹر : 20