وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بھارت کے قومی ترجیحات کے مطابق مصنوعی ذہانت کے نقطۂ نظر پر ایک مضمون شیئر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 MAR 2026 1:16PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک مضمون شیئر کیا جو تعلیم اور فروغ ہنرمندی کے وزیر جناب دھرمندر پردھان نے تحریر کیا ہے۔ یہ مضمون مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والے تکنیکی دور میں بھارت کی ابھرتی ہوئی جدت کی کہانی کو اجاگر کرتا ہے۔

مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بھارت کا مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے تئیں نقطۂ نظر عالمی شراکت داریوں سے گہرا تعلق رکھتا ہے اور ساتھ ہی قومی ترجیحات کے ساتھ مضبوطی سے ہم آہنگ ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی اے آئی  حکمت عملی واضح  ہے ۔ یہ انسان مرکوز، شمولیتی، باہمی مطابقت رکھنے والی اور خود مختار صلاحیتوں کی بنیاد پر قائم ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:

مرکزی وزیرجناب دھرمیندر پردھان لکھتے ہیں کہ نئے اے آئی سے چلنے والے تکنیکی دور میں بھارت کی جدت کی کہانی عالمی شراکت داریوں سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔

وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ قومی ترجیحات سے ہم آہنگ بھارت کا اے آئی کے تئیں نقطۂ نظر واضح ہے۔ یہ انسان مرکوز، شمولیتی، باہمی مطابقت رکھنے والا اور خود مختار صلاحیتوں پر مبنی ہے۔

******

ش ح۔م م ۔ ع ر

U-N- 4664


(ریلیز آئی ڈی: 2243811) وزیٹر کاؤنٹر : 8