امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے بھگت سنگھ، سکھدیو اور راج گرو کو ان کے ’یوم شہادت ‘ پر خراجِ عقیدت پیش کیا


بھگت سنگھ، سکھدیو اور راج گرو وہ رہنما تھے جنہوں نے نوجوانوں کو اپنی مادر وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کی تحریک دی

ان کی قربانیوں کی داستانیں دل میں وطن پرستی اور حب الوطنی کے جذبے کو پروان چڑھاتی ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 MAR 2026 11:56AM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے بھگت سنگھ، سکھدیو اور راج گرو کو ان کے ’ یوم شہادت ‘ پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ایکس پلیٹ فارم پر اپنے ایک پیغام میں جناب امت شاہ نے کہا کہ بھگت سنگھ، سکھدیو اور راج گرو ہندوستان کی آزادی کی تحریک کے ایسے آئیکنز تھے جنہوں نے اپنے افکار اور اعمال کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی مادر وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کی تحریک دی۔ انہوں نے کہا کہ ان بہادر دلوں کی دلیری کی داستانیں یاد کرنا،جنہوں نے وطن کی آزادی کے لیے جان کی پروا کیے بغیر پھانسی قبول کی،دل میں گہری وطن پرستی کا جذبہ جگا دیتا ہے۔

 

******

ش ح۔م م ۔ ع ر

U-N- 4655


(ریلیز آئی ڈی: 2243805) وزیٹر کاؤنٹر : 7