وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کھیلوں میں خواتین کو فروغ دینے والی اے ایس ایم آئی ٹی اے پہل پر ایک مضمون ساجھا کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 MAR 2026 4:37PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے کا تحریر کردہ ایک مضمون ساجھا کیا ہے۔

اس مضمون میں اسمیتا (اے ایس ایم آئی ٹی اے    ) کے کامیاب اقدام کے بارے میں روشنی ڈالی گئی ہے، جو کھیلو انڈیا مشن کا ایک اہم حصہ ہے اور جسے ملک بھر میں خواتین کے درمیان کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔مضمون میں وزارتِ کھیل کی جانب سے صنفی مساوات کو فروغ دینے کی کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ اے ایس ایم آئی ٹی اے 2047 تک وِکست بھارت کے وژن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے  ایکس  پر لکھا ؛

’’اس مضمون میں، مرکزی وزیر مملکت رکشا کھڈسے نے اے ایس ایم آئی ٹی اے کے اقدام کی کامیابی کے بارے میں لکھا ہے، جو کھیلو انڈیا مشن کا ایک اہم حصہ ہے اور جسے ملک بھر میں خواتین کے درمیان کھیلوں کو فروغ دینے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ وزارتِ کھیل صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ اے ایس ایم آئی ٹی اے 2047 تک وِکست بھارت کے وژن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔‘‘

#NayeBharatKiNariShakti "

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 3525


(ریلیز آئی ڈی: 2236686) وزیٹر کاؤنٹر : 12