وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے  اردن کے شاہ سے بات چیت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 MAR 2026 9:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے اردن کے شاہ  عزت مآب عبداللہ دوم سے بات چیت کی ۔

وزیراعظم نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اردن کے عوام کی امن، سلامتی اورفلاح و بہبود کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں اردن میں ہندوستانی برادری کا خیال رکھنے کے لیےعزت مآب شاہ دوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیراعظم نے ‘ایکس’ پرشیئر کیا۔

‘‘اردن کے شاہ عزت مآب عبداللہ دوم سے بات چیت کی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ ہم امن، سلامتی اور اردن کے لوگوں کی بھلائی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ میں اس مشکل گھڑی میں اردن میں ہندوستانی برادری کا خیال رکھنے کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔’’

 

***********

ش ح۔م م ع ۔ ج ا

 (U: 3307) 


(ریلیز آئی ڈی: 2234838) وزیٹر کاؤنٹر : 58