کابینہ
پریس ریلیز
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 MAR 2026 11:30PM by PIB Delhi
وزیراعظم کی زیرِ صدارت سلامتی کے امور سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی ایس)کا اجلاس آج شام منعقد ہوا، جس میں مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی کو 28 فروری کو ایران میں ہونے والے فضائی حملوں اور اس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی نیز خلیجی ممالک میں مختلف حملوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی نے خطے میں مقیم بڑی بھارتی تارکینِ وطن برادری کی حفاظت اور سلامتی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
سی سی ایس نے خطے سے گزرنے والے بھارتی مسافروں کو درپیش مشکلات اور مقررہ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کے مسائل کا بھی جائزہ لیا، نیز علاقائی سلامتی اور معاشی و تجارتی سرگرمیوں پر ممکنہ وسیع اثرات پر بھی غور کیا۔
کمیٹی نے متعلقہ تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ حالیہ پیش رفت سے متاثر بھارتی شہریوں کی مدد کے لیے ضروری اور ممکنہ اقدامات کریں۔ کمیٹی نے فوری طور پر کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات و سفارتکاری کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع ح۔ ن م۔
U-3249
(ریلیز آئی ڈی: 2234392)
وزیٹر کاؤنٹر : 7