وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے جناب مَنی شنکر مکھوپادھیائے جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 FEB 2026 7:37PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب مَنی شنکر مکھوپادھیائے جی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے انہیں بنگالی ادب کی ایک عظیم اور باوقار شخصیت قرار دیا، جن کے الفاظ نے لوگوں کی زندگیوں کو نہایت حساسیت اور بصیرت کے ساتھ پیش کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر اپنے پیغام میں جناب مودی نے کہا:

جناب مَنی شنکر مکھوپادھیائے جی، جو پیار سے ’شنکر‘ کے نام سے معروف تھے، کے انتقال کی خبر سے دل انتہائی رنجیدہ ہے۔

وہ بنگالی ادب کی ایک بلند پایہ شخصیت تھے، جن کی تحریروں نے انسانی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بڑی حساسیت اور گہرائی کے ساتھ اجاگر کیا۔ اپنی ناقابلِ فراموش تصانیف کے ذریعے انہوں نے قارئین کی کئی نسلوں کو متاثر کیا اور ہندوستان کے ادبی منظرنامے کو مالا مال کیا۔

ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور بے شمار مداحوں سے دلی تعزیت ۔ اوم شانتی۔‘‘

*****

ش ح، م م۔ ج

Uno-2823


(ریلیز آئی ڈی: 2230970) وزیٹر کاؤنٹر : 7