وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 22 فروری کو میرٹھ کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم تقریباً 12,930 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے

وزیر اعظم ہندوستان کے پہلے نمو بھارت آر آر ٹی ایس کا افتتاح کریں گے اور پورے دہلی-میرٹھ نمو بھارت کوریڈور کو ملک کے نام وقف کریں گے

وزیر اعظم ہندوستان کی تیز ترین میٹرو - میرٹھ میٹرو کا افتتاح کریں گے

اپنی نوعیت کے پہلے اقدام میں، نمو بھارت آر آر ٹی ایس اور میرٹھ میٹرو ایک ہی بنیادی ڈھانچے پر کام کریں گے

ان منصوبوں نے ہندوستان میں مربوط شہری اور علاقائی ٹرانزٹ کے لیے ایک معیار قائم کیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 FEB 2026 6:52PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 فروری 2026 کو میرٹھ، اتر پردیش کا دورہ کریں گے۔ تقریباً 12:30 بجے، وزیر اعظم شتابدی نگر نمو بھارت اسٹیشن پر میرٹھ میٹرو اور نمو بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ وہاں سے وہ میرٹھ ساؤتھ اسٹیشن تک میٹرو کی سواری کریں گے۔ دوپہر کے قریب 1 بجے، وزیر اعظم میرٹھ میں تقریباً 12,930 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور انھیں ملک کے نام وقف کریں گے۔ اس موقع پر وہ وہاں موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم پورے 82 کلومیٹر دہلی-میرٹھ نمو بھارت کوریڈور کو ملک کے نام وقف کریں گے۔ وہ ہندوستان کے پہلے نمو بھارت ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) کے باقی حصوں کا افتتاح کریں گے۔ ان میں دہلی میں سرائے کالے خاں اور نیو اشوک نگر کے درمیان 5 کلومیٹر اور اتر پردیش میں میرٹھ ساؤتھ اور مودی پورم کے درمیان 21 کلومیٹر کا حصہ شامل ہے۔

180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ڈیزائن کی رفتار کے ساتھ، نمو بھارت بھارت کا پہلا ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ہے۔ یہ بڑے شہری مراکز جیسے صاحب آباد، غازی آباد، مودی نگر اور میرٹھ کو تیز رفتاری سے دہلی سے جوڑے گا۔

کوریڈور کا ابتدائی اسٹیشن، سرائے کالے خاں ان چار نمو بھارت اسٹیشنوں میں سے ایک ہے جو اس افتتاح کے ساتھ شروع کیے جائیں گے۔ یہ ایک بڑے ملٹی ماڈل ہب کے طور پر خاص جگہ پر واقع ہے، جو بغیر کسی رکاوٹ کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن، دہلی میٹرو کی پنک لائن، ویر حقیقت رائے آئی ایس بی ٹی اور رِنگ روڈ کو جوڑتا ہے۔ دیگر تین اور نمو بھارت اسٹیشن، شتابدی نگر، بیگم پل اور مودی پورم میرٹھ میں ہیں۔

وزیر اعظم میرٹھ ساؤتھ اور مودی پورم کے درمیان میرٹھ میٹرو خدمات کا بھی افتتاح کریں گے، جو ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے اقدام میں، نمو بھارت جیسے بنیادی ڈھانچے پر کام کرتی ہے۔ میرٹھ میٹرو ہندوستان کا تیز ترین میٹرو سسٹم ہوگا جس کی زیادہ سے زیادہ آپریشنل رفتار تقریباً 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ میٹرو راستے میں تمام طے شدہ اسٹاپیج کے ساتھ، صرف 30 منٹ میں پورے حصے کا احاطہ کرے گی۔ اسی بنیادی ڈھانچے پر نمو بھارت اور میرٹھ میٹرو کا یہ ہموار انضمام تیز رفتار انٹر سٹی سفر اور تیز رفتار انٹر سٹی نقل و حرکت کو یقینی بنائے گا، جو ہندوستان میں مربوط شہری اور علاقائی ٹرانزٹ کے لیے ایک معیار قائم کرے گا۔ یہ سڑک پر ٹریفک کو کم کرے گا اور نتیجتاً گاڑیوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا۔

یہ منصوبے شہری نقل و حرکت کو تبدیل کرنے اور بغیر کسی رکاوٹ کے، موثر، جدید اور پائیدار پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو یقینی بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کو مزید تقویت فراہم کریں گے جس سے شہریوں کے لیے زندگی بسر کرنے کی آسانی میں بہتری آئے گی۔

*********

ش ح۔ ف ش ع

 U: 2813

 


(ریلیز آئی ڈی: 2230901) وزیٹر کاؤنٹر : 6