وزیراعظم کا دفتر
اسپین کے صدر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 FEB 2026 1:48PM by PIB Delhi
اسپین کے صدر عزت مآب جناب پیڈرو سانچیز نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔
دونوں رہنماؤں نے،بالخصوص دفاع ، سلامتی ، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں ہندوستان اور اسپین کی دوستی کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں ممالک 2026 کو ثقافت ، سیاحت اور مصنوعی ذہانت کے ہندوستان-اسپین سال کے طور پر منارہے ہیں ۔
ایکس پر علیحدہ علیحدہ پوسٹ میں جناب نریندرمودی نے لکھا:
‘‘دہلی میں صدر پیڈرو سانچیز کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ۔ خاص طور پر ہندوستان اور اسپین کی دوستی کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاگیا جن میں دفاع ، سلامتی ، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ ہمارے ممالک 2026 کو ثقافت ، سیاحت اور اے آئی کے ہندوستان-اسپین سال کے طور پر منارہے ہیں ۔ اس سے عوام سے عوام کے درمیان روابط گہرے ہوں گے مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یونیورسٹیوں کا ایک بڑا وفد بھی ہندوستان آیا ہے ۔ یہ اقدام بھی ہمارے عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے میں نہایت مؤثر ثابت ہوگا۔
یورپی یونین کے ساتھ تاریخی ایف ٹی اے کا اسپین کے ساتھ اقتصادی شراکت داری پر بہت مثبت اثر پڑے گا اور یہ ہمارے ممالک کے لوگوں کو نئے مواقع فراہم کرے گا ۔ @sanchezcastejon’’
“Tuve una reunión productiva con el presidente Pedro Sánchez en Delhi. Hablamos de formas de fortalecer la amistad entre la India y España, especialmente en ámbitos como la defensa, la seguridad, la tecnología y otros.
Nuestros países celebran 2026 como el Año India-España de la Cultura, el Turismo y la IA. Esto profundizará los vínculos entre nuestros pueblos. Me alegra ver que también ha venido a la India una gran delegación de universidades. Esto también contribuirá en gran medida a acercar a nuestros pueblos.
El histórico acuerdo de libre comercio con la UE tendrá un impacto muy positivo en la asociación económica con España y brindará nuevas oportunidades a los ciudadanos de nuestros países. @sanchezcastejon”
*****
(ش ح –ش م۔م ذ)
U. No. 2629
(ریلیز آئی ڈی: 2229602)
وزیٹر کاؤنٹر : 14