وزارت اطلاعات ونشریات
اطلاعات و نشریات کی وزارت کا پویلین بھارت اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) پر مرکوز پینلز اور سیشنز کی میزبانی کرے گا
اِکیاون اسٹارٹ اپس اپنے اے آئی اختراعات کو ویوز کریئیٹرز کارنر میں بھارت اے آئی امپیکٹ ایکسپو 2026 میں پیش کریں گے
ایم آئی بی اور ایڈوب نے شراکت داری کی ہے تاکہ بھارت کے اے آئی سے فعال تخلیقی ماحولیاتی نظام کو بھارت اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں اجاگر کیا جا سکے
میڈ ان انڈیا اے آئی شارٹ فلمز اور جدید مواد کے تخلیقی ورک فلو ایم آئی بی پویلین میں پیش کیے جائیں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 FEB 2026 3:40PM by PIB Delhi
بھارت اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں ایم آئی بی پویلین میں پینلز، ماسٹرکلاسز اور ٹیکنالوجی شوکیسز پیش کیے جائیں گے ، جو اے آئی پر مبنی پروڈکشن ورک فلو سمیت کثیر لسانی آواز کی ٹیکنالوجیز، گیمینگ میں جدت، مواد کی منیٹائزیشن اور ذمہ دار اے آئی فریم ورک اے آئی کے میڈیا اور انٹرٹینمنٹ پر تبدیلی لانے والے اثرات کو دریافت کریں گے ۔ ان جھلکیوں میں انٹر ایکٹو اے آئی مائیکرو ڈرامہ اسٹوری ٹیلنگ، ایڈوب کے ساتھ شراکت داری میں کَتھا اوتار اے آئی سے تیار کردہ شارٹ فلمیں اور شیکھر کپور کی ماسٹرکلاس اے آئی سے تیار کردہ داستان گوئی شامل ہیں ، جو فلم سازی کے ارتقاء اور ثقافتی صداقت کا جائزہ لیتی ہے ۔ سیشنز میں معلومات کے تبادلے، پالیسی مذاکرات اور بھارت کی ذمہ دار اے آئی تخلیقی خدمات میں قیادت کو فروغ دینے کے لیے ایل ٹی ایم بلیو ورس، اے ڈبلیو ایس ، گوگل وِد ایورجنٹ ، سونی ریسرچ انڈیا ، پرپل ٹاک ، ڈیش ورس ، پوکیٹ ایف ایم ، کوکو ایف ایم اور لومیکائی کی اختراعات پیش کی جائیں گی ۔
51 اسٹارٹ اپس اپنی اے آئی اختراعات پیش کریں گے

بھارت اے آئی امپیکٹ ایکسپو 2026 میں، بھارت کے اے وی جی سی – ایکس آر اور میڈیا ٹیک سیکٹر کے 51 اسٹارٹ اپس ویوز کریئیٹرز کارنر میں اے آئی سے فعال اختراعات پیش کریں گے۔ یہ پلیٹ فارم سحر انگیز داستان گوئی ، گیمینگ، ورچوئل پروڈکشن اور اگلی نسل کے مواد کی ٹیکنالوجیز پیش کرتا ہے۔ اس کی نمایاں جھلکیوں میں زیرو – ٹچ آٹونومس نیوز روم، بھاشا – وال کے ساتھ کثیر لسانی ڈبنگ اور اے آئی سائن لینگویج اوتار، بات چیت پر مبنی تجربات جیسے سمواد سیتو اور دی ڈائریکٹرس چیئر ، ایک اے آئی پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو، بات چیت کرنے والا ہیومنائڈ روبوٹ اور وائس کلوننگ شامل ہیں ۔ بھاشا سیتو اور کلا سیتو چیلنج کے فاتحین بھی اے آئی سے چلنے والے ٹولز پیش کریں گے ، جو ثقافتی ورثے کے تحفظ اور لسانی رسائی کو بہتر بناتے ہیں، بھارت کے تخلیقی ٹیکنا لوجی کی قیادت کو ظاہر کرتے ہیں۔
ایم آئی بی اور ایڈوب نے شراکت داری کی ہے تاکہ بھارت کے اے آئی کی صلاحیت سے لیس تخلیقی ماحولیاتی نظام کو اجاگر کیا جا سکے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے تعاون سے، ایڈوب ، بھارت منڈپم میں ، بھارت اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے دوران ایم آئی بی پویلین، ویوز کریئیٹرز کارنر میں اے آئی سے فعال تخلیقی اقدامات کی ایک سیریز پیش کرے گا۔
ایڈوب مذکورہ تعاون کے تحت، کتھا اوتار پیش کرے گا، جو بھارتی لوک کہانیوں سے متاثر پانچ میڈ اِن انڈیا اے آئی شارٹ فلمز کا ایک کیوریٹیڈ شوکیس ہے۔ اس کے علاوہ ، لینگویج آف برڈس ، میگوئی ، اتّرائن ، دی باربرس سیکریٹس اور یپاّ سورس فلمیں سمٹ کے دوران اے آئی تھیٹر میں ویوز کریئیٹرز کارنر میں دکھائی جائیں گی۔ یہ شوکیس نئی نسل کے بھارتی فلم سازوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرے گا ، جو داستان گوئی اور فلم سازی کے ہنر میں مصنوعی ذہانت پر مبنی تجربات کر رہے ہیں۔
ایڈوب ایک موضوعاتی سیشن بھی منعقد کرے گا ، جس کا عنوان ہے ’’ دی فیوچر آف فلم : اے آئی ، کرئیوٹیویٹی ، اینڈ کرافٹ ( فلموں کا مستقبل : اے آئی ، تخلیق کاری اور ہنر ) ‘‘ ، جو ابھرتے ہوئے اے آئی فلم سازی کے طریقوں اور تخلیقی ورک فلو کی ترقی پر مرکوز ہوگا۔
اس کے علاوہ، ایڈوب کی صلاحیت سے چلنے والے ، کنٹینٹ تخلیقی مرکز ، اے آئی کی قیادت میں ویڈیو تخلیق کے ورک فلو پیش کرے گا، جو جدید مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے بنایا گیا ہے اور ایسے ٹولز کا تعارف کرائے گا ، جو تیز تر پروڈکشن، بڑھتی ہوئی تخلیقی صلاحیت اور وسیع تر مواد کی ترقی کو ممکن بناتے ہیں۔
ان اقدامات کے ذریعے، ایڈوب اور وزارت اطلاعات و نشریات کا مقصد ، بھارت کی اے آئی پر مبنی تخلیقی قیادت کو اجاگر کرنا اور میڈیا و انٹرٹینمنٹ کے ماحولیاتی نظام میں جدت طرازی کو مضبوط کرنا ہے ۔
اے آئی تھیٹر مستقبل کی فلم سازی کی ایک نئی تشریح پیش کرتا ہے
نئی دلّی میں اے آئی اِمرسیو تھیٹر سینما سے متعلق ایک تبدیلی لانے والا مقام پیش کرتا ہے ، جس میں 270-ڈگری پروجیکشن، اسپیشل ڈیزائن اور اے آئی پر مبنی داستان گوئی شامل ہیں ، جو ناظرین کو مکمل طور پر انٹر ایکٹیو ماحول کا تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ ثقافتی مرکز کے طور پر تصور کیا گیا، یہ ٹیکنالوجی اور کہانی کو ملا کر ناظرین کی مشغولیت کو نیا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہ شوکیس نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور ویوز بازار کے زیر اہتمام ، وزارت اطلاعات و نشریات کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے، جس میں کیوریٹیڈ اے آئی فلمیں، بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں سینما اے آئی ہیکاتھون کے فائنل میں جگہ بنانے والے اور بھارت منڈپم میں کتھا اوتار کی اسکریننگ شامل ہیں، جو ذمہ دار اے آئی پر مبنی سینما کی قیادت میں بھارت کو صف اول میں شامل کرتا ہے ۔
..................................................... ...................................................
) ش ح – ش ب - ع ا )
U.No. 2529
(ریلیز آئی ڈی: 2228788)
وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada