وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے میگھالیہ میں مشرقی جینتیا ہلز میں پیش آئے حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر اظہار تعزیت کیا
وزیر اعظم نے پی ایم این آر ایف سے یک مشت امداد کا اعلان کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 8:36PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میگھالیہ میں مشرقی جینتیا ہلز میں پیش آئے حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے اور زخمی کے لیے 50000 روپے کی یک مشت امداد کا اعلان کیا۔
پی ایم او انڈیا کے ہینڈل نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’میگھالیہ میں مشرقی جینتیا ہلز میں پیش آئے حادثے پر غمگین ہوں۔ اپنے اعزاء کو کھونے والوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی یک مشت امداد دی جائے گی۔ زخمی کو 50000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم نریندر مودی @narendramodi‘‘
***
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1781
(ریلیز آئی ڈی: 2224130)
وزیٹر کاؤنٹر : 7