وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

آئی ٹی خدمات کے سیف ہاربرکے حصول کی حد 300 کروڑ روپے سے بڑھا کر 2,000 کروڑ روپے کر دی ہے


آئی ٹی خدمات کے سیف ہاربر کی منظوری خودکار اور اصول پر مبنی عمل کے ذریعے دی جائے گی



प्रविष्टि तिथि: 01 FEB 2026 12:57PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امورکی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 27-2026 پیش کیا۔بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ سروسز، آئی ٹی انیبلڈ سروسز، نالج پروسیس آؤٹ سورسنگ سروسز اور سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ سے متعلق کنٹریکٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ  کی خدمات میں عالمی سطح پر سرکردہ ملک ہے۔ یہ تمام کاروباری شعبے آپس میں گہرے طور پر مربوط ہیں۔ مرکزی بجٹ میں ان تمام خدمات کو ایک واحد زمرے ’’انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز‘‘ کے تحت شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کے لیے 15.5 فیصد کا مشترکہ سیف ہاربر مارجن کا اطلاق ہوگا۔مزید برآں، آئی ٹی خدمات کے سیف ہاربر کے حصول کی حد کو مرکزی بجٹ 27-2026 میں 300 کروڑ روپے سے بڑھا کر 2,000 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ٹی خدمات کے لیے سیف ہاربر کو خودکار اور اصول پر مبنی عمل کے ذریعے منظور دی جائے گی، جس کے لیے کسی بھی ٹیکس افسر کی جانچ یا منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کسی آئی ٹی سروسز کمپنی کی جانب سے اطلاق کرنے کے بعد، وہی سیف ہاربر کمپنی کی مرضی کے مطابق مسلسل پانچ برسوں تک جاری رکھا جا سکے گا۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ خواہشمند آئی ٹی سروسز کمپنیوں کے لیے ایڈوانس پرائسنگ ایگریمنٹ (اے پی اے) کے تحت تیز رفتار یکطرفہ  اے پی اے عمل متعارف کرایا جائے گا، جسے دو برس کے اندر مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ٹیکس دہندہ کی درخواست پر اس مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی جاسکے گی۔ مزید برآں، اے پی اے میں شامل ہونے والے اداروں اور ان کی ملحقہ اکائیوں کے لیے ترمیم شدہ ریٹرنز کی سہولت کو بھی توسیع دی گئی ہے۔

****

 (ش ح –م ش ع۔اش ق)

UR- UB -17


(रिलीज़ आईडी: 2221655) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Gujarati , English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Punjabi , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam